Author: saqib

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق کانکنوں کی تعداد 8ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کو ریکسیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے جانے والے 8 کانکنوں کو پہلے ہی بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے جنہیں نکالنے کے…

Read More

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے تاہم انتخابی نتائج کی تالیف میں کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا گیا، انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ ڈونلڈ لو آج امریکی کانگریس پینل کے سامنے پیش ہوں گے۔ کانگریس میں پاکستانی انتخابات پر سماعت سے قبل بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ الزامات میں کسی ادارے یا فرد کا الیکشن نتائج تبدیلی میں ملوث ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ…

Read More

امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانٹ پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاکستان سے گفت و شنید ہوتی رہتی ہے۔ ایک سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ روس اور پاکستان کےجمہوری عمل کے موازنے پر بات چیت بعد میں ہوگی۔ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں کسی بھی معاملے پر کھل کر اختلافِ رائے کا اظہار ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب…

Read More

سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور ٹی وی اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے اپنے معصومانہ خدوخال اور بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ تاہم عین عروج کے دور میں سارہ نے مذہب کی جانب رجحان پیدا ہوجانے کے بعد اپنے شعوری فیصلے کے تحت میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ حال ہی میں سارہ نے اس اچانک فیصلے کی وجوہات پر بات کی۔ سال 2002 میں کیرئیرکے آغاز کے بعد 2010 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سارہ اب شادی شدہ ہیں اور ماں کے رُتبے پر بھی فائز ہیں۔ شوبزچھوڑنے کے…

Read More

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، گزشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد اور حکومتی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے تھے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سےمشروط ہے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ 1 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات منگل کو مکمل ہوگئے تھے، جس کے بعد آج 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط کی منظوری دے دی گئی۔ آئی ایم ایف نے قرض کی اگلی قسط…

Read More

عالمِ شباب میں قتل کردیے جانے والے بھارتی پنجاب کے گلوکار شُبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ نے بتایا کہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو۔ یاد رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں تین دن قبل ولادت ہوئی۔ بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن کا طریقہ…

Read More

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108وہیں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال فن دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے جبکہ امریکا 2012 میں ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کی تشکیل کے بعد سے پہلی بار ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر کے 143 ممالک میں عالمی خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ گیلپ ورلڈ پول سمیت ذرائع کے اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے یہ درجہ بندی 6 عوامل پر مبنی ہے جن میں معاشرتی اعانت، آمدنی، صحت، آزادی،…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی پی کے ضمنی الیکشن کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک کےاستعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

Read More

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب سے چین کے سفیرزیانگ ڈونگ نے ملاقات کی ہےوزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیرخزانہ نے چینی سفیر سے اقتصادی تعاون اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جبکہ چینی سفیر نے وزیرخزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے پُراعتماد ہوں اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں، سیف ڈپازٹ…

Read More

ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی، دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔…

Read More

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے…

Read More

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی پاکستانی ٹیم میں عدم موجودگی پر حیرانگی اظہار کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں آخری اوور کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی تعریف کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل کمنٹری کرتے ہوئے کہ مجھے پسینہ آ رہا ہے، میں یقین نہیں کر سکتا! نہیں جانتا کہ کون جیت رہا تھا۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ عماد وسیم فائنل کیلئے میرے ایم وی…

Read More

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی بہترین علامتی الیون منتخب کرلی گئی۔ چیمپئن سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو کپتان مقرر کر دیا ہے،رنر اپ ملتان سلطانز کے 5 ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2اور کراچی کنگزکا ایک پلیئر جگہ بنانے میں کامیاب رہا، اس ٹیم کا انتخاب عثمان واہلہ (ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ) کی زیرسربراہی پینل نے کیا، آزاد ارکان میں کمنٹیٹر ڈینی موریسن، مارک بوچر، عروج ممتازاورطارق سعید شامل تھے۔ 25 سالہ شاداب کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل…

Read More