Author: saqib

پشاور: خیبر پختونخوا میں بھی 9 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے نئے ’جے این ون‘ ویرینٹ سمیت 9 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو تمام پشاور کے مختلف اسپتالوں سے رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ 2 متاثرہ افراد میں کورونا کے جے این ون اور جے این ون-18 کی تصدیق کی گئی ہے۔متاثرہ افراد کے لیے قرطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس…

Read More

 پشاور: دھماکا تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطباق خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش گاڑی میں دھماکا خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

Read More

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وفاق اور پنجاب حکومت باز آجائیں۔وزیراعلیٰ  کے پی علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو پھر دیکھتا ہوں کہ یہ کیسے حکومت چلا سکیں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مریم نواز مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعلیٰ بنی ہیں۔  ان کی حکومت جعلی حکومت ہے۔ نہ ان کے پاس عوام کی طاقت ہے نہ عوام کا ووٹ ہے۔ مریم نواز اپنی حد میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ جو…

Read More

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں سزا بھگتنے والے 17 مسلمان نوجوانوں کو بالآخر بری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں برہان پور کے 17 مسلمان نوجوانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ سال 2017 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر اِن لوگوں نے جیت کر جشن منایا تھا۔ مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے ہندو شکایت کنندہ اور سرکاری گواہوں اور پولیس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کرنے کے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو متعدد بار دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ثبوت فراہم کیے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں افغانستان کی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ افغانستان کو متعدد بار دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت دئیے۔ اپنی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 18 مارچ کو خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔…

Read More

پشاور ہائی کورٹ نے ایکس (ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے ایکس (ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں تو صرف ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے؟وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ایکس ایک فارمل پلیٹ فارم ہے، جو سب کے استعمال میں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایکس کو کیوں بند کیا گیا…

Read More

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی…

Read More

پاکستان میں معروف اداکارائیں ویسے تو سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتی ہیں، تاہم ان دنوں اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد کورین انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے، جس میں علیزے شاہ کورین انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ کورین ڈرامے اور میوزک جس طرح جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنی گھات بٹھا رہا ہے، اسی طرح اب پاکستانی اداکار بھی کورین روپ میں دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بالوں کا انداز بھی کورین اداکاراؤں…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا اختتام ہوتے ہی قومی ٹیم کے کھلاڑی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کی والد کے ہمراہ عمرے پر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ سابق کپتان بابراعظم، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی، حارث رؤف لاہور قلندرز، افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے۔

Read More

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک بڑی کارروائی میں بوریوں میں چھپایا گیا اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں۔ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع کی اطلاع کی بنیاد پر گوادر کے علاقے سربندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے سرچ آپریشن کیا، جس میں ایک ملزم کے قبضے سے 2 عددبوریوں میں چھپائے گئے 36عدد گلاک پستول برآمد کرلیے گئے۔گرفتارملزم کی نشان دہی پرقریبی گھروں کی تلاشی کے دوران موٹر سائیکل2گاڑیاں اور ایک ڈبل بیرل شاٹ گن بھی برآمد کرلی گئی۔ کارروائی میں 6مشتبہ افراد کو اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے مذکورہ اسلحہ، گاڑیاں اور…

Read More

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بغیر کسی وقفے کے جاری اسرائیلی بمباری میں مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے الشفا اسپتال میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں کو اسپتال کا لاؤنج فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ اسپتال پر حملے کا عندیہ ہے۔ الشفا اسپتال میں حماس کے کمانڈرز کی موجودگی کا الزام عائد کرکے اسرائیلی فوج نے رواں ہفتے کے آغاز میں بھی فوجی آپریشن کیا تھا اور…

Read More

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2024-25 کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے جس کے لیے نیپرا اتھارٹی میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 2024-25 کے لیے 236 ارب روپے سے زائد کی درخواست کی ہے۔ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313 ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 160 ارب روپے مانگے ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67 ارب روپے کی درخواست کی ہے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور پلائی کمپنی نے 35 کروڑ روپے اور ٹیسکو نے 92 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔ درخواستوں…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے کانگریس کمیٹی میں سائفر سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے تو عمران خان کو سائفر کیس سے بری کرنے والا بیان دیا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ سائفر ہے ہی کوئی نہیں، کیس فوری واپس لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا…

Read More