تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک منٹ میں ایک لاکھ پودے لگانے کے منفرد ریکارڈ کا منصوبہ

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کریں گے جہاں ایک منٹ میں ایک لاکھ پودے لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل شجر کاری مہم کے سلسلے میں چھانگا مانگا جنگل کا دورہ کریں گی اور ان کی سربراہی میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

مریم نواز چھانگا مانگا کے جنگل میں ایک لاکھ پودے لگائیں گی اور ایک لاکھ پودے ایک منٹ میں لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جائے گا، جس کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔

منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے لیے تقریب میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر صوبائی وزرا اور خواتین کی بڑی بھی وہاں موجود ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv