Author: saqib

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑدیں اور میرا نام لیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو رشوت خور افسروں سے نمٹنے کی انوکھی تجویز پیش کردی۔ علی امین گنڈاپور نے عوام سے کہا کہ آپ سے کوئی رشوت طلب کرے تو اس کا سر پھاڑ دیں جب کوئی آپ سے پوچھے تو میرا نام لیں، کوئی ہم سے نہیں پوچھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام غیرت کریں اور رشوت خور کو موقع پر…

Read More

نواز شریف سمیت لیگی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کا پیکج تیار ۔۔۔ پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر 6 اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کو 12 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دینے کی منظوری دے دی ۔۔۔ میاں نواز شریف کے حلقہ این 130 کو 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈ دیا جائے گا ۔۔۔ عبدالعیم خان کے حلقہ این اے 117 کو 3 ارب ارب 50 کروڑ ملیں گے ۔۔۔ حمزہ شہباز شریف کو این اے 118 کے لیے 2 ارب 70 کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔۔۔۔۔ عطا تارڑ کو این اے 127 کے لیے…

Read More

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست آج لوٹوں، بوٹوں اور نوٹوں کا مجموعہ ہے۔ نا اہل قیادت دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ایک بہت بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ قرضہ لینا کینسر سے بڑی بیماری ہے۔ ہماری ساری معیشت کا انحصار قرضوں پر ہے۔ ہمارا ایک ایک شہری…

Read More

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی اب برداشت نہیں کر سکتے، پاک فوج کے جوانوں کی وطن کے ساتھ والہانہ محبت انمول ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں کابینہ 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمسائیہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قابلِ قبول نہیں ہو گا،ہمیں…

Read More

اب تک صرف 7 ممالک عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیارات کے تحت گاڑیوں کے زہریلے دھویں پر قابو پاکر ماحول کو صحت مند اور خوش گوار بنائے رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تقریباً تمام ہی ممالک گاڑیوں اور فیکٹریوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھویں میں باریک ذرات کی PM2.5 کی حد برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ اِسی سے صحتِ عامہ کے لیے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ 134 ممالک کے انڈیکس میں صرف آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، گرینیڈا، آئس لینڈ، ماریشس اور نیوزی لینڈ انٹرنیشنل ایئر کوالٹی اسٹینڈرڈ برقرار رکھ پائے ہیں۔ دنیا بھر میں صںعتی عمل…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتاٸج کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بناکر تحقیقات کی استدعا کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ 8 فروری کےالیکشن میں جیتنے والوں کو فراڈ سے ہرانے کی تحقیقات کی جائیں، کوئی کوئی تعصب نہ…

Read More

سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اِتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پنپتے ہوئے شعبے کا سب سے بڑا پلیئر بن جائے گا۔ سعودی عرب کی حکومت دنیا بھر میں تیزی سے پنپتے ہوئے ہائی ٹیک شعبے مصنوعی ذہانت میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کو اس وقت گولڈ رَش کی حیثیت حاصل ہے۔…

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ الیکشن کے لیے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7 امیدواروں کے مسترد کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، پی ٹی آئی رہنما نے سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے، انہوں نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ سینیٹ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا پا گیا ہے۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی مںظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام کے لیے بھی باقاعدہ مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوں گے جس کے لیے ایف بی آر نے…

Read More

معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا قبولِ اسلام کا اعلان کردیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔ ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر اے) وفد سے گفتگو میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ (کے پی ٹی )کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب روپے پڑے ہیں، جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک کو معاشی طور…

Read More

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔ اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 16 امیدوار میدان…

Read More

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے اُنہیں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ بلکور سنگھ اور اُن کی اہلیہ چرن کور نے اپنے اکلوتے بیٹے سدھو موسے والا کی موت کے تقریباً دو سال بعد 17 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھی۔ اب بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد، سدھو موسے والا…

Read More