Author: saqib

پاکستان سمیت دنیا بھریں دن اور رات کا دورانیہ آج برابر ہوجائے گا۔ ہر سال 21 مرچ کو دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ برابرہوجاتا ہے، آج کے روز دن اور رات 12، 12 گھنٹے پر محیط ہوں گے۔ اس کے بعد راتوں کا دورانیہ گھٹنے اور اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔ آج 21 مارچ کو سورج اپنا سفر طے کرتے ہوئے اس نقطۂ آغاز پر پہنچے گا جہاں سے اُس نے پہلے روز آغاز کیا تھا۔ واضح ریے کہ آج نئے شمسی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ آج سے موسم بہار ختم اور موسم…

Read More

سینٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ سینیٹ انتخابات کے لیے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج سے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظورہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 25 مارچ تک نمٹایا جائے گا۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 27 مارچ کوآویزاں کی جائے گی۔ سلام آباد کی نشستوں کیلئے جسٹس ثمن رفت امتیازکوٹربیونل جج بنایا گیا جبکہ پنجاب کیلئے جسٹس شاہد بلال حسن ، سندھ کیلئے جسٹس احسن اقبال چوہدری ، خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ بلوچستان…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے مذہبی عقائد پر کُھل کر بات کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘اے وطن میرے وطن’ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں، جوکہ آج یعنی 21 مارچ کو ریلیز ہوگی، اس حوالے سے وہ مختلف خبررساں اداروں کو انٹرویو بھی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے اُن کی کنیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک سیکولر خاندان میں پیدا…

Read More

اسلام آباد: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ وزیرداخلہ نے اس سلسلے میں ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو یقینی…

Read More

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی شریک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان…

Read More

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے…

Read More

جدہ: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں آپریشن کے بجائے متبادل اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ ان تجاویز پر بات اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا۔ حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی…

Read More

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھے گئے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اشاروں کے مطابق ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ فیچر ڈیوائس کا اسپیچ ریکاگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ این ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی جاسکے۔ فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود…

Read More

شیڈونگ: چین میں ایک خاتون دو سال سے ہر رات ہیڈفونز میں موسیقی سنتے ہوئے سوتی آرہی ہیں اور اب ان کی قوتِ سماعت ہمیشہ کیلئے خراب ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈونگ صوبے کی ایک نوجوان خاتون مِس وانگ ایک مقامی کمپنی میں سیکرٹری کے طور پر کام کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہیں محسوس ہوا کہ انہیں سننے میں دشواری پیش آرہی ہے جس پر وہ کان کے معائنے کے لیے قریبی اسپتال تشریف لے گئیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ جب ان کا سپروائزر میٹنگز کے دوران انہیں مخاطب کرتا ہے تو انہیں اس کی…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے والے پاکستان اور اس کے عوام کی معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  بیان میں کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش  دی اور کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ نے امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا نے سائفر کے معاملے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا، پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی اور سوچے سمجھے منصوبے کے…

Read More

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان نے  بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔  آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہے،  امید ہے کہ پرائمری بیلنس معیشت کا 0.4 فیصد ( 401 ارب روپے ) رہے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ترقی کی شرح معمولی رہنے کی توقع اورافراط زر…

Read More

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور دیگر دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ  مارے گئے دہشت…

Read More