تازہ تر ین

بے بنیاد وجوہات کی بنا پر ہمارے سینیٹ امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوس ناک عمل ہے، عام انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ زلفی بخاری، مراد سعید، اعظم سواتی کو اس ڈر سے باہر کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی حقیقی انداز میں کریں گے، ارباب اختیار، ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو ان کی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے پر جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اور ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے غیر ضروری طور پر قانون کا غیر قانونی استعمال بند کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv