Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سائفر کے معاملے پرامریکا نے آج عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیدیا، وفاقی وزیراطلاعات

By saqibمارچ 20, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ نے امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا نے سائفر کے معاملے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا، پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے ریاست کو داﺅ پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پاکستان کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لیے قومی مفاد کو داﺅ پر لگا دے، انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر ایسا بیانیہ گھڑا جس میں رتی برابر بھی حقیقت نہیں تھی، جھوٹ کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرا کر کہا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ہوئی، ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا لیکن آج امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے کہا کہ سائفر کی کہانی سراسر جھوٹ پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے قومی مفاد کو داﺅ پر لگایا اور آج پوری دنیا کے سامنے رسوا ہیں، آج کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بانی پی ٹی آئی جھوٹے ثابت ہوئے، آج بانی پی ٹی آئی کے تمام بیانیے کا تیا پانچا ہو گیا اور امریکی کانگریس کی پوری کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری قوم سے جھوٹ بولا، پی ٹی آئی دوہرے معیار کی سیاست کر رہی ہے، ڈونلڈ لو نے پانچ ہزار آزاد مبصرین کا بھی ذکر کیا جنہوں نے الیکشن کے عمل کا جائزہ لیا اور یہ بات بھی کی کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سی جگہوں پر امریکا کے مقابلے میں زیادہ حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کے ذہنوں کو گمراہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا گھناﺅنا اور مکروہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو بدنام کرنے کی سازش کی، ہمیشہ جھوٹ بولا اور پھر یو ٹرن لیا، ان کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، جو بات ہم پچھلے دو برسوں سے کر رہے تھے وہ بات آج سچ ثابت ہوئی، اس کی گواہی پوری دنیا نے دیکھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا اور غلط بیانی سے کام لیا، سائفر کا کیس چل رہا ہے، انہوں نے سائفر کی آڑ میں پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ اور پاکستان کی ریاست کو نقصان پہنچایا، اس کے مطابق انہیں سزا ملی ہے، کانگریس کی کمیٹی میں یہ خود گئے، انہوں نے سوچا ہوگا کہ وہاں سے کوئی ایسا بیان آئے گا جس سے ہمیں کوئی مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے باہر احتجاج کر کے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہا کرو بصورت دیگر پاکستان کی امداد نہ کرنا، یہ پاکستان کے غریب عوام کی امداد بند کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر آج امریکا کی کانگریس کمیٹی کے سامنے سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار دیے جا چکے ہیں۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.