تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی شریک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv