جدہ: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں آپریشن کے بجائے متبادل اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ ان تجاویز پر بات اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا۔ حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے۔ وہ سعودی عرب سے مصر جائیں گے اور پھر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے امریکی وزیرخارجہ کا مشرق وسطیٰ کا یہ چھٹا دورہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

