Author: saqib

پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس کی سماعت میں ملکی انتخابات، صورتِ حال اور ملک کے اندرونی معاملات سے جڑے کچھ بیانات کو ’غلط فہمی‘ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوگی۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ تعمیری روابط پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بین الاقوامی مسائل پر…

Read More

کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بینک کے نزدیک ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں دارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کابل بینک کی برانچ کے باہر تنخواہ لینے کے لیے جمع ہونے والے افراد پر حملہ کیا گیا۔ انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور ہلاک 3 شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ  12 افراد زخمی…

Read More

 راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا اور سائفر کی تصدیق کی تھی۔ انہی کی سفارش پر سائفر کو ڈیمارش کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے…

Read More

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا…

Read More

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا جبکہ شہباز شریف نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ…

Read More

لاہور: عالمی یوم جنگلات پر صوبہ پنجاب میں سب سے بڑی شجرکاری مہم کے تحت ایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 13ہزارطلبا وطالبات نے 90ایکڑپر ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے ۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ،جیو گرافک انفارمیشن…

Read More

جکارتا: 150 سے زائد پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔بے یار و مددگار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے مقامی ماہی گیر پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے۔ بعد ازاں کوسٹ گارڈ کے…

Read More

وزیر اعظم کی زیرِصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تعارفی اجلاس بھی ہوا۔ اس موقع پر چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو یقین دلایا کہ صوبوں کو ترقی و خوش حالی سے ہم کنار رکھنے میں ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ تمام وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ تصویر بھی کِھنچوائی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

Read More

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے طے شدہ ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ سپرنٹنڈنٹ جیل رپورٹ جمع کروا کر عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈائریکشن کی پابندی کیوں نہیں کی؟ عدالت نے رپورٹ طلب کرلی جس میں پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کتنے مقدمات…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے امیدوار شوکت محمود کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ انتخابات جمہوریت کی اساس ہوتے ہیں، سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے کہا تھا انتخابات کا تعلق عوام سے ہے، انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے، کسی ایک فرد کیلئے تکنیکی رکاوٹیں ڈالنا جمہوری روایات اور اصولوں کیخلاف ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ریٹرننگ افسر کے ایما پر الیکٹورل قوانین اور رولز کو صوابدیدی فلٹرنگ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا…

Read More

اسلام آباد: گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ہلاک دہشت گرد کا نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ بدھ کے روز دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبا دلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں کالعدم تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن…

Read More

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابا کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال کی صدارت میں شروع ہوا تاہم اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے باعث 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ حکومتی ارکان کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال نے بلال یاسین کو حکومتی ارکان کو منا کر واپس لانے کا ٹاسک دے دیا۔

Read More

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20/21 مارچ 2024 کی رات فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت…

Read More