تازہ تر ین

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال عمل مکمل، آج سے اپیلیں دائر کی جائیں گی

سینٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج سے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظورہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 25 مارچ تک نمٹایا جائے گا۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 27 مارچ کوآویزاں کی جائے گی۔

سلام آباد کی نشستوں کیلئے جسٹس ثمن رفت امتیازکوٹربیونل جج بنایا گیا جبکہ پنجاب کیلئے جسٹس شاہد بلال حسن ، سندھ کیلئے جسٹس احسن اقبال چوہدری ، خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

بلوچستان کیلئے جسٹس اعجازسواتی اور جسٹس نذیر احمد پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونلز مقررکیا گیا ہے۔

اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے جب کے بعد 27 مارچ کوحتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv