Author: admin

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان یا پھر نواز شریف کے حق میں آیا تو اسے انتخابات میں وقتی فائدہ ہو گا ۔ وزیر اعظم کو سینتالیس سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے نتائج دور رس ہوں گے ۔ پانامہ کیس پی ٹی آئی یا پھر…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ہربجن سنگھ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انوشکا شرما سے شادی کرتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ہربجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور ظہیر خان کی طرح دیگر کھلاڑی بھی اس حوالے سے آگے بڑھیں اور فیصلہ کریں ،انہیں ازدواجی زندگی میں خوش دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو گی۔

Read More

اورکزئی ایجنسی(ویب ڈیسک ) مقامی قبائل نے علاقائی رواج کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے کی رو سے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھینے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے ایک دو روز قبل ہمیں گڑبڑ کی رپورٹ مل گئی تھی۔ اسی لیے ہمارے لوگ بھی محتاط ہوگئے تھے۔خالد اور شرجیل کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے تو ہماری بدقسمتی ہوگی اور فکسنگ معاملات میں آئی سی سی بھرپور تعاون کررہا ہے۔ محمد عرفان نے ہمارے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ وقت آنے پر پی ایس ایل فکسنگ کے ثبوت سب کے سامنے لائیں گے۔ اس معاملے…

Read More

اورکزئی ایجنسی(ویب ڈیسک ) مقامی قبائل نے علاقائی رواج کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے کی رو سے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں…

Read More

نیویارک / واشنگٹن(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ اور امریکا میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ نیویارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی شرکت کی جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین جب کہ نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعطم…

Read More

مری(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد نوازشریف نے گھوڑا گلی میںفاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا،فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے،اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائےگا۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے گھوڑا گلی میںفاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کیا تو ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرزاہد حامد اور جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے،فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے،اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں…

Read More

ونکونسن (اے پی پی) امریکی ریاست ونکونسن میں فیملی تنازعے کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ بینک میں گھریلو تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیات جاری ہیں۔

Read More

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ جےا بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں ‘مجھے ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دلوں میں اپنے شائقین کو بڑی خوشخبری سناﺅں گی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران جےابٹ نے کہاکہ میں ایک بہت بڑا پروجیکٹ سائن کرنے جا رہی ہوںجس کےلئے ابتدائی معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ چند روز تک اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Read More

کابل (آن لائن) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خودکش حملہ آٰور مارا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے علاقے کوچہ قذاق میں ایک پولیس اہلکار نے اچانک طالبان کے ساتھ وابستہ ہو کر سکیورتی چوکی پر فائرنگ کر کے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ۔ دریں اثناءقندھار میں ایک سینئر پولیس آفیسر جنرل شیر عزیز کیماوالا نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا…

Read More

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ کے خلاف دباو¿ بڑھائے گا اور ان گروپوں کو شکست دینے کے لیے جنگ کے اگلے مرحلے میں مہاجرین کی مدد اور ان کی گھروں کو واپسی کے لیے عبوری محفوظ زون قائم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل اڑسٹھ ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے۔البتہ انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکا یہ محفوظ زون کہاں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے…

Read More

ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں پاکستانی سمیت منشیات اسمگلنگ کرنے والے 2 مجرمان کا سر قلم کردیا گیا۔، سر قلم کیے جانے والوں میں سعودی شہری ناصر ہرشان اور پاکستانی شہری نمتَ اللہ خاستہ ق±ل شامل تھے۔ دونوں کا منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سر قلم کیا گیا۔ ناصر ہرشان پر ہَشیش جبکہ نمتَ اللہ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوا تھا۔ متعلقہ وزارت کا کہنا تھا کہ عبرت کے طور پر سعودی عرب میں بیشتر سزائے موت مجرمان کا تلوار سے سر قلم کرکے دی جاتی ہیں۔انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی…

Read More

قاہرہ (آن لائن) مصر میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں تین افسران اور سات فوجیوں سمیت 25افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے فوجی ترجمان نائیر الریغائے نے اپنے بیان میں کہا کہ صحرائے سینا میں عسکریت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے دو مسلح گاریوں میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چھاپہ مار فورسز کے تین افسران اور سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پر مشتمل دو گودام تباہ جبکہ عسکریت پسندوں کے لئے بم ، سیل…

Read More