تازہ تر ین
javed hashmi

پانامہ کیس کا فیصلہ ….جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان یا پھر نواز شریف کے حق میں آیا تو اسے انتخابات میں وقتی فائدہ ہو گا ۔ وزیر اعظم کو سینتالیس سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے نتائج دور رس ہوں گے ۔ پانامہ کیس پی ٹی آئی یا پھر پی ایم ایل این کے حق میں آیا تو اسے اگلے انتخابات میں اسی جماعت کو فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو کافی لمبے عرصے سے جانتا ہوں ۔ باڈی لینگویج سے بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ تک لے کر آئے ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب کا عمل خیبرپختونخوا ، سندھ سمیت پورے ملک میں صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہمیں اداروں کو طاقتور بنانا ہو گا تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv