تازہ تر ین

مصر، بم دھماکے، جھڑپیں 3 افسران7 فوجیوں سمیت 25افراد ہلاک، متعدد زخمی 7 عسکریت پسند گرفتار

قاہرہ (آن لائن) مصر میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں تین افسران اور سات فوجیوں سمیت 25افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے فوجی ترجمان نائیر الریغائے نے اپنے بیان میں کہا کہ صحرائے سینا میں عسکریت پسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے دو مسلح گاریوں میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چھاپہ مار فورسز کے تین افسران اور سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پر مشتمل دو گودام تباہ جبکہ عسکریت پسندوں کے لئے بم ، سیل فونز اور لیپ ٹاپس لے جانیوالی دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے ددوران جھڑپوں میں پندرہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ سات کو فورسز نے گرفتار کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv