تازہ تر ین
america-flag

داعش مخالف جنگ میں مہاجرین کیلئے محفوظ زون قائم کرینگے

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ کے خلاف دباو¿ بڑھائے گا اور ان گروپوں کو شکست دینے کے لیے جنگ کے اگلے مرحلے میں مہاجرین کی مدد اور ان کی گھروں کو واپسی کے لیے عبوری محفوظ زون قائم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل اڑسٹھ ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے۔البتہ انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکا یہ محفوظ زون کہاں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے محکمہ خارجہ میں منعقدہ اس اجلاس میں کہا کہ امریکا جنگ بندیوں کے ذریعے استحکام کے عبوری زونز کے قیام کے لیے کام کرے گا تاکہ مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں اتحاد اور مقامی فورسز نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف دباو¿ جاری رکھا ہوا ہے اور داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو یقینی طور پر ہلاک کیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکا ءکو بتایا کہ ابو بکر البغدادی کے قریباً تمام نائبین ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان مہلوکین میں برسلز ،پیرس اور دوسرے مقامات پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ اب یہ کچھ وقت ہی کا معاملہ رہ گیا ہے اور بغدادی بہ ذات خود بھی اسی انجام سے دوچار ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv