Author: admin

بچیانہ(خصوصی رپورٹ)خرچے کا دعوی کرنے پر سابق شوہر نے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے، خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نواحی گاں چک نمبر563گ ب غربی کے رہائشی محمد بوٹا کی بیٹی غلام فاطمہ کو اسکے شوہرچک نمبر566گ ب کے رہائشی وسیم نے طلاق دیدی تھی جس کے بعد غلام فاطمہ نے اپنے سابق شوہر کے خلاف 5لاکھ روپے خرچے کا دعوی دائر کررکھا تھا جسے واپس لینے کیلئے وسیم اپنی مطلقہ بیوی پر دبا ڈالتا تھا ۔گذشتہ روز وسیم نے اپنے ساتھیوں شوکت اور منور کیساتھ ملکر مبینہ طور پر غلام فاطمہ کے اوپرکتے چھوڑ دئیے…

Read More

ملکوال (خصوصی رپورٹ) پولیس کانسٹیبل کے قتل کیس میں اشتہاری ملزم کو سات سال کے بعد لاہور کی اہم شخصیت کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کی ایک اہم شخصیت کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2010ءمیں تھانہ ملکوال کے کانٹسیبل ملک سخاوت کو میانہ گوندل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی وہ لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018کے عام انتخابات میں بطور امیدوار لاہور سے انتخاب لڑیں گی۔ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی انہوں نے تردید کی کہ وہ کوئی فوری انتخاب لڑنے جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایسا نہ کوئی ارادہ ہے نہ کوئی وجہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے حکمرانوں کی طاقتور بیٹیوں کے حوالے سے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کیلئے مکمل اجازت دے رکھی تھی۔ سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے دستخطوں سے جاری کیا گیا خط سامنے آ گیا ہے۔ چودہ جولائی 2010ءکو سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے ذریعے ویزوں کا اختیار خفیہ خط کے ذریعے دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ جن افرادکو امریکی حکومت اجازت دے انہیں ویزے جاری کیے جائیں۔ پاکستانی سفیر کو واشنگٹن میں اپین مرضی سے ایک سال تک ویزوں کے…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی پی پارلیمنٹرین آصف زرداری کا چودھری برادران کو عشائیہ، سیاسی اتحاد کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں مونس الٰہی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، بلاول ہاﺅس میں عشائیہ کے بعد ملاقات میں سیاسی حالات، پانامہ کیس اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زردای نے چودھری برادران کو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے خلاف سیاسی اتحاد کے دعوت دی جس پر شجاعت اور پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماﺅں سے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کے معاملات کی چھان بین کا سلسلہ اب رکنا مشکل ہو گیا ہے۔ اگر ایف آئی اے کسی سیاسی یا وقتی دباﺅ کی زد میں آبھی گئی تو پی ایس ایل کے حوالے سے کھلنے والی فائل مکمل طور پر بند پھر بھی نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کو ابتدائی طور پر دستیاب ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پی ایس ایل کے حالیہ سیشن میں بائیس ارب روپے کا جوا ہوا ہے۔ اس خطیر رقم کے جوئے سے زیادہ فائدہ کھلاڑیوں نے…

Read More

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کیلئے سینٹرل جیل میں قیدیوں سے بھتہ وصولی کے انکشاف کے بعد خاتون نے اپنے 5بچے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا جس کا کہنا ہے کہ اس رقم سے جیل میں بھٹو کی برسی مناں گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں خان محمد چاچڑ نامی شخص ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے کیلئے قیدیوں پر 5پانچ ہزار روپے بھتہ وصولی کیلئے دبا ڈال رہا ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں بند وارڈ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف سینٹرل جیل کے قیدی پریشان…

Read More

لندن(ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے تجربہ گاہ میں بڑے پیمانے پر خون کے سرخ خلیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس طریقے سے بنائے جانے والے خون کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔ سرخ خلیے اب بھی تجربہ گاہ میں تیار کیے جا سکتے ہیں ،لیکن مسئلہ ان کی مقدار کا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل اور قومی ادارہ صحت این ایچ ایس کے سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس کی مدد سے غیرمحدود مقدار میں خون تیار کیا جا سکتا ہے۔پرانی تکنیک کے تحت ایک خاص قسم کے…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے گزشتہ سال 10 کروڑ ٹیکس دیا۔بالی ووڈ میں اداکار ہی نہیں اداکارائیں بھی خوب کمائی کرتی ہیں اور صف اول کی اداکاراو¿ں کی فلم میں کام کرنے کی فیس بھی 10 کروڑ سے زائد ہے جب کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے شامل ہیں لیکن اب ٹیکس دینے کی فہرست میں بڑے بڑے نام شامل ہی نہیں ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون سب…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے حسین حقانی کے پاس امریکی ویزوں کے لیے خصوصی اجازت نامے کو سازش قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن ان کا کہنا تھا کہ یہ مفروضے پر مبنی باتیں ہیں پیپلز پارٹی کو مشکوک بنایا جارہا ہے۔ حکومت ہماری جماعت پر غداری کا ٹھپہ لگا کر جان چھڑالے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا سوال یہ ہے حکومت اسٹوریز کیوں لیک کروا رہی ہے؟ چھپ چھپ کر کھیلنے سے بہتر ہے حکومت کمیشن بنا کر آگے بڑھے۔ دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کا کہنا…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ، ایم پی اے ثانیہ ناز کے دیور سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا ، شاہ لطیف ٹاو¿ن سے تین ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرلیا گیا۔ الفلاح سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ کراچی

Read More

اورکزئی ایجنسی(ویب ڈیسک ) مقامی قبائل نے علاقائی رواج کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے گھر جلا دیے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہندواڑہ میں مقامی قبائل کا جرگہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف علاقائی رواج کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے کی رو سے مقامی قبائل کے رضاکاروں نے دہشت گردوں اور ساتھیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جو گھر جلائے گئے وہ چند روز قبل ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر شاہ دوران اور اس کے ساتھیوں…

Read More