لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھینے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے ایک دو روز قبل ہمیں گڑبڑ کی رپورٹ مل گئی تھی۔ اسی لیے ہمارے لوگ بھی محتاط ہوگئے تھے۔خالد اور شرجیل کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے تو ہماری بدقسمتی ہوگی اور فکسنگ معاملات میں آئی سی سی بھرپور تعاون کررہا ہے۔ محمد عرفان نے ہمارے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ وقت آنے پر پی ایس ایل فکسنگ کے ثبوت سب کے سامنے لائیں گے۔ اس معاملے پر میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہمیشہ مختلف الزامات لگتے رہے ہیں۔ ہم نے دنیا کو پی ایس ایل اور پھر اس کا فائنل لاہور میں کرواکے دکھایا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ فکسنگ پر میں اور شہریار خان ایک ہی صفحے پر ہیں۔ تمام شواہد اکٹھا کرنے کے بعدہی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا۔ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کا ہم نے نہیں کہا، ہم نے صرف ایف آئی اے سے ٹیلی فونک ڈیٹا کیلئے مدد مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کسی کھلاڑی کو جیل کی سزا نہیں دے سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

