Author: admin

لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ بالر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو دینے کے لئے آٹھ صفحات پر مشتمل جواب تیار کر لیا، فاسٹ بالر محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی تیار ہوگئے اور انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو سب بتانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے آٹھ صفحات پر مشتمل جواب میں بکیز کے رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، فاسٹ بالر نے پیشکش کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی ہیں۔ عرفان نے موقف اپنایا ہے کہ پہلی…

Read More

لندن(سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز میں پولینڈنے مونٹی ینگروکو2-1سے ہرادیا۔شمالی آئرلینڈنے ناروے کو2-0سے ہراکرمیگاایونٹ میں رسائی کےلئے اپنی امیدوں کوکچھ روشن کیا۔جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔ پوڈگریسامیں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے40 ویں منٹ میں لیون ڈوسکی نے پولش سائیڈکو برتری دلائی ۔ دوسرے ہاف میں موگوسانے حساب چکادیا۔پزیزک نے 82ویں منٹ میں گول کرکے پولینڈکوسبقت دلائی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔ایک اورمیچ میں سکاٹ لینڈنے سلووینیا کو1-0سے شکست دی،جمہوریہ چیک نے سان مرینوپر6-0سے ہاتھ صاف کیا۔فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کیخلاف…

Read More

اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5سو روپے کے بغیر جھنڈے کے نوٹ کے اصلی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بغیر جھنڈے کے 5سو روپے کے نوٹ قابل استعمال ہیں۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ئ سے 2009ءتک 2سو روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کیے گئے تھے۔ جنوری 2010ءکے بعد 5سو روپے کے کرنسی نوٹوں کے سکیورٹی فیچر بڑھاتے ہوئے جھنڈا شامل کیا گیا تھا، تاہم پہلے جاری کیے گئے نوٹ منسوخ نہیں ہوئے تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق ان نوٹوں کے متعلق سوشل میڈیا میں پھیلائی…

Read More

لاہور (نیوزایجنسیاں)چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان نہ کرنے کی وجہ سیکورٹی نہیں ہے۔ شہریار خان نے کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سکول کرکٹ کی چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے سکول کرکٹ کے فروغ کیلئے چیمپئن شپ کا آغاز کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو سکالر شپ بھی دیں گے۔ لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں…

Read More

دھرم شالا(اے پی پی) بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فتح یقینی ہوگئی، چوتھے روز جیت کےلئے 87 رنز درکار ہیں اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گلین میکسویل 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے، امیش یادیو، روندرا جدیجا اور ایشون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری کی وجہ سے بھارت کو جیت کےلئے 106 رنز کا ہدف ملا، کھیل کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گستاخانہ مواد کیس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ فیس بک سے 85فیصد مواد ہٹا دیا گیا ہے اور صرف 15فیصد مواد باقی رہ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے 3ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے 27مسلم…

Read More

ممبئی(خصوصی رپورٹ) انتہا پسند ہندو ممبئی میں قائداعظم کی رہائش ”جناح ہاﺅس“ مسمار کرنے کے درپے ہو گئے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں بانی پاکستان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا بعض کھل کر سامنے آگیا۔ گذشتہ روز اسمبلی فلور پر تقریر کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن اسمبلی منگل پر بھات لودھانے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ ملالا بار ہل، ممبئی میں جناح ہاﺅس کو مہندم کر کے اس کی جگہ ہندوثقافتی مرکز تعمیر کیا جائے۔ پر بھات لودھا کا کہنا تھا کہ جناح ہاﺅس، تقسیم ہند کی علامت ہے، جس کا وجود…

Read More

حیدر آباد (صباح نیوز/اے پی پی) حیدر آباد کے ایک مقامی تاجر کی طرف سے وزیراعظم کو حیدر آباد آمد پر سونے کا تاج پہنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکے روز وزیر اعظم میاں نواز شریف حیدر آباد پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا اس دوران انہیں انتہائی دیدہ زیب سونے کا تاج پہنایا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کارکنوں نے زبردست نعرے بازی سے استقبال کیا۔ پیر کو حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی شو اور طالبات کی تصویری نمائش پر حملہ کے بعد طلبا گروپوں میں تصادم سے بند ہونے والی یونیورسٹی میں چھ روز بعد تدریسی عمل بحال ہوگیا تاہم کشیدگی چھٹے روز بھی برقرار رہی۔ طلباءکے دونوں گروپوں نے یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ پنجاب یونیورسٹی نے اپنی کمزوری کامظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ پنجاب یونیورسٹی میں 21مارچ کو پشتون طلباءموومنٹ اور اسلامی جمعیت طلباءکے درمیان تصادم کے بعد 6 روز سے یونیورسٹی بند تھی۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کھلنے کے بعد ایک دفعہ…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔ ایوان بالا کے گزشتہ اجلاس میں 28ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے دوتہائی اکثریت نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ میاں رضا ربانی اجلاس کی صدارت سے پیشگی معذرت کر چکے ہیں۔ آئینی ترمیم کی مخالف جماعت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے بھی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا امکان ہے۔ سینٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔ قوی امکان…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنائی جانے والی سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعلی نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ریسکیورز کی جانب سے عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی تربیت کے معیار کو سراہا- ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی تعمیر پر 90 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور عملے کو جدید بنیادوں پر تربیت دی گئی ہے اور اس اکیڈمی کے ذریعے ایمرجنسی سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔…

Read More

شےخوپورہ (بیورو رپورٹ) شیخوپورہ ریلوے سٹیشن سے آدھا کلومیٹر دوری پر واقع ہرن مینار ریلوے پھاٹک پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے ٹکرا گیا اور ٹکراتے ہی خوفناک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور آناًفاناً بوگیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ٹرین کی ان بوگیوں میں سوار مسافروں کو ٹرین سے اترنے کا موقع ہی نہیں ملا اور جو مسافر چھلانگیں لگا کر ٹرین سے کود گئے انہیں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے عینی شاہدین…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا اقتدار کے آخری سال میں بار بار سندھ جانا الیکشن کمپئن کا حصہ لگتا ہے۔ نوازشریف نے زرداری کے سیاسی سومنات پر حملہ کر دیا ہے دوسری جانب آصف زرداری بھی پنجاب میں شہباز شریف کے سیاسی سومنات پہنچ چکے ہیں اور تڑیاں لگا رہے ہیں۔ سیاسی ماحول بتدریج گرم ہو رہا ہے۔ عمران خان تو ان دونوں جماعتوں کی لڑائی کو بھی مک مکا ہی…

Read More