تازہ تر ین

خوفکے سائے تلے پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی 6روز بعد کھل گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی شو اور طالبات کی تصویری نمائش پر حملہ کے بعد طلبا گروپوں میں تصادم سے بند ہونے والی یونیورسٹی میں چھ روز بعد تدریسی عمل بحال ہوگیا تاہم کشیدگی چھٹے روز بھی برقرار رہی۔ طلباءکے دونوں گروپوں نے یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ پنجاب یونیورسٹی نے اپنی کمزوری کامظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ پنجاب یونیورسٹی میں 21مارچ کو پشتون طلباءموومنٹ اور اسلامی جمعیت طلباءکے درمیان تصادم کے بعد 6 روز سے یونیورسٹی بند تھی۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کھلنے کے بعد ایک دفعہ پھر پشتون طلباءاور جمعیت کی جانب سے مظاہروں کا آغاز ہوگیا۔ اسلامی جمعیت طلباءنے طالبات پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کی عدم گرفتاری اور اسلامی جمعیت طلباءکے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کے خلاف بھیکے وال چوک پر شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں خواتین طالبات سمیت طلباءکی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاج میں غنڈہ گرد عناصر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے تین طلباءکو سٹریچر پر لایا گیا۔ طلباءو طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس اور غنڈہ عناصر کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلباءجامعہ پنجاب اسامہ اعجاز نے کہا پولیس طالبات پر حملہ کرنے والے عناصر کی پشت پناہی کررہی ہے۔ ابھی تک طالبات پر حملہ کرنے والے غنڈہ گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں جارہی اور ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کرکے دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv