Author: admin

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کیلئے سبق ہے ، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ہیں جس کے بعد کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کر…

Read More

باربڈوس(ویب ڈیسک )کرکٹ میچ ہارنے پرہر ملک کا میڈیا غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے لیکن ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میں مہمان ٹیم کو شکست ہونے پر ایک مقامی اخبار نے آپے سے باہر ہوکر ایسی خبر چھاپ دی کہ کیرون پولارڈ اس کی تصویر اپ لوڈ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مذکورہ اخبار نے اپنی خبر میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی بلے بازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رواں سال ہونے والے قتل کے واقعات کیساتھ منسلک کر تے ہوئے لکھا کہ ”ویسٹ انڈیز نے جتنے سکور بنائے،…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے لئے آمادگی ظاہر کر دی تاہم سیریز کی اجازت مودی سرکار کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی میں سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ہمیں سیریز کی اجازت دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارتی حکومت نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی تو پھر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا‘ خیبر پختونخوا میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام نے ہر موقع پر رد کیا ہے‘ 2017 عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے‘ ملک میں الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہوگی‘ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے جب تک سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2017 عوام سے کئے گئے وعدوں ی تکمیل کا سال ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔ بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن کے الزا م میں گرفتار سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے…

Read More

اسلام آباد، لاہور، سکھر (نامہ نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر، وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چکری میں آصف زرداری کو جلسے کے لیے سیکیورٹی دیں گے۔وہ میرے گھر آئیں میں چائے پیش کروں گا۔ پیپلزپارٹی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،انہیں میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکری میرا آبائی گاو¿ں ہے ہرکسی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آصف زرداری چکری آنا چاہیں تو انہیں اپنے آبائی گھرآنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہیں اپنے گھر…

Read More

لاہور‘لودھراں(اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کےلئے 25ارب روپے کے خصوصی ترقےاتی پےکےج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے صدر،وزےراعظم اورگورنرآتے رہے ےں،لےکن انہےں اس علاقے کی محرومےوںکو ختم کرنے کا کبھی خےال نہےںآےا۔کسی نے نہےں سوچا کہ اس علاقے مےں بھی بڑے منصوبے لگنے چاہئےںاورےہاں کے عوام کو بھی آرام دہ ،باکفاےت اورمحفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی کےلئے مےٹروبس جےسے منصوبے لگنے چاہئےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب مےں ترقےاتی منصوبوں کا جال بچھا دےا ہے ۔28ارب…

Read More

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ جس جج کی شہرت اچھی نہیں ہے وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا، ہم عدالتی نظام میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جج ہونا سرکاری نوکری نہیں بلکہ اللہ کا انعام ہے۔ ملک میں چلنے والا عدالتی نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 15لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں۔ ہم عدالتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور جوڈیشل ایکٹ…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع میں کامیاب ہو گئی ہے، شاید اس سے آگے کوئی اور کام نہیں ہو سکے گا۔ راحیل شریف بھی کہتے کہتے ریٹائرڈ ہو گئے جبکہ موجودہ آرمی چیف بھی کہتے رہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بغیر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کا عمل ختم نہیں ہو سکتا۔ ناصر جنجوعہ سے ایک بریفنگ میں سمجھا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20…

Read More

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)فوجی عدالتوں میں دو سالہ توسیع یقینی بنانے کے لیے آئین میں 28ویں ترمیم کا بل سینیٹ سے بھی منظوری ہوگیا، اٹھہتر ارکان نے بل کے حق میں اور تین نے مخالفت میں ووٹ دیا، قومی اسمبلی میں بل پہلے ہی منظور ہوچکاہے، صدر کی منظوری کے بعد یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیم کے بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی اور اس بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی۔ بل کی حمایت میں 78 ارکان سینیٹ نے ووٹ دیے…

Read More