Author: admin

لودھراں (خبریں ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نواز شریف کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ملک سے اندھیرے ختم کرنے سے متعلق نواز شریف کا وعدہ اسی سال پورا ہو گا اور اتنی بجلی پیدا ہو گی جس سے ملک کے اندھیرے دور ہو جائیں گے اور اگر ہمسایہ ملک چاہے تو وہ بھی بجلی لے سکے گا۔پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی بات کرنے والے سیاسی مخالفین…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور چھاو¿نی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اوراندرونی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز میں نوجوان افسروں…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس فیصلے کے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی عدالتی فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیاسی صف بندی کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماو¿ں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے صف بندی کو حتمی شکل پاناما لیکس فیصلے کے…

Read More

ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا ہے جو 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کرسکتا ہے جبکہ دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔روس کے سرکاری میڈیا سے جاری کردہ خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ’زرکون‘ نامی یہ ہائپرسونک کروز میزائل ناقابلِ شکست، ناقابلِ مزاحمت اور ناقابلِ دفاع ہے جو ہائپر سونک یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کےلیے ”اسکریم جیٹ“ (scramjet) ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے۔ کئی…

Read More

برلن(ویب ڈیسک)جر منی کے ایک عجائب گھر سے 40 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ایک بڑا سونے کا سکہ چوری ہوگیا،اس کینیڈین سکے کو ’بگ میپل لیف‘ کے نام بھی پکارا جاتا تھا اور اس کی مالیت دس لاکھ ڈالر ہے تاہم سو کلو گرام خالص 24 قیراط سونے کی وجہ سے آج کے دور میں اس کی مالیت کہیں زیادہ ہے۔یہ سکہ برلن کے بوڈ میوزیم سے رات کے وقت چرایا گیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ چور الارم سسٹم سے کیسے بچ نکلے یا نصف میٹر چوڑے سکے کو کیسے لے اڑے۔یہ سکہ اتنا بھاری ہے کہ…

Read More

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے سابق بلے باز اور آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے کوچ بریڈ ہو ج کا کہنا ہے کہ اگر کوہلی دھرم شالہ میں بھارت کی طرف سے نہ کھیل کر آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں تو یہ حیرت کی بات ہوگی۔ بریڈ ہوج کا کہنا تھا کہ اگر آپ وہ ٹیسٹ نہیں کھیلتے جس سے آپ کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ملتا ہے تو یہ کافی خراب بات ہوگی۔کوہلی کے خود کو آئی پی ایل کے لیے بچانے کے سوال پرہوج نے کہا کہ ہم نے ایسا پہلے بھی ہوتا دیکھا…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ، ملک کے نوجوان قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہیں کیونکہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بے نظیر کا خواب تھا اور نوجوان ہی ملک کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کانووکیشن سے خطاب کرنا فخر کا لمحہ ہے اور تعلیم مکمل…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے دورے پر نکلی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آج بدھ کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی اور 30 مارچ کو ایدھی ہومز، مہاٹا پیلس اور جامعہ کراچی لے جائے گی جہاں شائقین ٹرافی کا استقبال کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصاویر لیں گے۔ ٹرافی کے سفر کا آغاز 21 دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوا جہاں اس تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی تھی۔اب ٹرافی دنیا بھر کے مختلف شہروں کا سفر کر رہی ہے، کراچی…

Read More

دبئی(ویب ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ناصرف سیریز اپنے نام کر لی ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ بھی مضبوط کر لیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یونس خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم باﺅلرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ…

Read More

سوات (ویب ڈیسک) سوات اور اس کے گرد ونواح میں 4.1 زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا جبکہ کوئی مالی یا جانی حادثہ کی اطلاع نہیں ملی ۔ منگل کے روز سوات اور اس کے گرد و نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آ گئے ۔ ریکٹر سکیل پر بھی زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر 2018ءمیں ہی ہوں گے، موجودہ دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،بہت سے مسائل کے باوجودملک کی ترقی کو دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے، اگراس ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی۔پیرکواسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 55 ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،موجودہ…

Read More