Author: admin

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں‘ منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل عوامی ترقی کے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے‘ گیس کی بنیاد پر بجلی منصوبے 27ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہے ہیں‘ 2017 کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے‘ منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ منگل کو وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز‘مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر تین ضمنی انتخابات کے لئے بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے 23 مارچ تک انٹرا پارٹی انتخابات کروانا تھے۔ تاہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث پی ٹی آئی پی پی 23 چکوال، پی ایس 81 سانگھڑ…

Read More

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں ¾ رواں ماہ اپریل کے اختتام پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ختم ہو جائیگا ¾دس سے بارہ گھنٹے وہاں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جہاں ریکوری نہیں ہورہی ¾آئندہ چند ماہ میں پن بجلی کی پیداوار میں 1500 میگاواٹ اضافہ ہوگا ¾مئی میں ملک میں ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی ¾31 مارچ تک گردشی قرضے 385 ارب روپے تھے، جن کی ادائیگی کا خصوصی آڈٹ ہوچکا ہے ¾ اب ان قرضوں کی ادائیگی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سرگودھا میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ مرنے والوں کے لواحقین کوئی قانونی کارروائی کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ ہم لاکھ کہتے رہیں کہ خواندگی بڑھ رہی ہے لیکن یہ آنے والادن بتاتا ہے کہ جہالت زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور تعلیم نے بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑا، عام طبقات کی بات چھوڑیں ہمارے تو اعلیٰ تعلیم یافتہ…

Read More

دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں را کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے گلف نیوز اور بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر2016ءکو سزا سنائی گئی سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منیٰ، شیخ زائد گہرے پانی کی…

Read More

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 برسی آج چار اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بئنرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لئے 42 کیمپس لگاکر کالین بچھائے گئے ہیں۔ مزار کے چار مرکزی گیٹس پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ کے مطابق برسی پر پہلے سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے…

Read More

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ کے دورے کے دوران سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کیلئے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ برطانیہ کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا ۔ برطانوی…

Read More

جدہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے مذہبی سکالر نے فتوی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق کونسل برائے سینئر سکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المانع نے فتوی دیا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھاسکتی ہیں کیونکہ اس میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ۔اوکاز ڈیلی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوکری بنیادی طور پر شادی کے معاہدے کی دستاویز ہے اور اگر وزارت انصاف اس کی منظوری دیتی ہے تو پھر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی ۔سعودی مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے…

Read More

سینٹ پیٹرزبرگ: روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔روس کی ایک غیرسرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

Read More