تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو ”بلا“ کا انتخابی نشان دینے سے انکار اب کونسا انتخابی نشان ہوگا۔۔۔؟کپتان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (صباح نیوز‘مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر تین ضمنی انتخابات کے لئے بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے 23 مارچ تک انٹرا پارٹی انتخابات کروانا تھے۔ تاہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث پی ٹی آئی پی پی 23 چکوال، پی ایس 81 سانگھڑ اور پی کے 82 کوہستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اب پی ٹی آئی امیدوار بلے کے نشان پر انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور پی ٹی آئی کو آزاد حیثیت میں اپنے امیدوار کھڑے کرنا ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔پیر کوپی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ہم نے آپ کو تحریری جواب دائر کرنے کا حکم دیا تھا ،جس پر انور منصور نے کہا کہ پہلے طے کیا جائے کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار بھی ہے کہ نہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے دائرہ اختیار چیلنج کرنے پرعمران خان کے وکیل سے کہا کہ اگر سماعت کا اختیار نہیں تو پھر کیا ہمیں گالیاں نکالی جاتی رہیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ اور عمران خان پرتوہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کردیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چکوال میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پارٹی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی نشان کی بحالی کیلئے قانونی ماہرین کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا اختیار سماعت چیلنج کر دیا ہے۔ اس موقع پر کپتان کے وکیل اور چیف الیکشن کمشنر میں نرم گرم جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت ہے نہ ہی وہ براہ راست کسی سیاسی جماعت کیخلاف شکایات وصول کر سکتا ہے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس دیے کہ دائرہ سماعت نہیں ہے تو کیا پھر گالیاں سنتے رہیں۔ اختیارات ہی نہیں ہیں تو پھر انتخابات کیسے کرا سکتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے فریق مخالف کے دلائل رد کر دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سردار رضا خان نے پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کے پاس سب اختیارات ہیں، صرف آپ سے سوال پوچھنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم کوئی ایکشن لینے کا سوچتے بھی ہیں تو آپ اسے چیلنج کر دیتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv