تازہ تر ین

بھٹو کی برسی….تیاریاں مکمل….جلسہ گاہ کو پرچموں سے سجادیاگیا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 برسی آج چار اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بئنرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لئے 42 کیمپس لگاکر کالین بچھائے گئے ہیں۔ مزار کے چار مرکزی گیٹس پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ کے مطابق برسی پر پہلے سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 6800 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں مختلف محکموں کے جانب سے استقبالیہ اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو کے مطابق برسی پر پارٹی کے ایک ہزار رضاکار بھی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالینگے۔ دوسری جانب برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی نوڈیرو پہنچ چکے ہیں۔سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزورسمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ چل جائے گا،بھٹوازم کوختم کرنے کی سوچ رکھنے والے خودریزہ ریزہ ہوجائیںگے ،شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی سے قبل پارٹی کااجلاس آصف علی زدراری کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں عام انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاہے ،آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزوری سمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ لگ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بھٹوازم ایک سوچ کانام ہے ،بھٹوازم کوختم کرنے کاسوچنے والے خودریزہ ریزہ ہوجائیں گے لیکن اس سوچ کوختم نہیں کرسکتے ،مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ملک کوایٹمی طاقت بھٹونے بنایا،بھٹوکوشہیدکرنےو الوں نے جمہوریت کے خلاف سازش کی ،ہم نے بھٹوکے مشن کوبرقراررکھااورجمہوریت کومضبوط کیا،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جانیں قربان کیں۔انہوںنے کہاکہ بے نظیربھٹونے کہاتھاکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بھٹو کا وژن تھا کہ انھوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا لیکن جو بات سوہانِ روح بن گئی ہے کہ وہ یہ ہے کہ سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیر منتخب عناصر کومنتقل ہو رہی ہے۔ عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس منتقلی کو روکا جائے اور اسے منتخب نمائندوں کو واپس کروایا جائے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ خود کو طاقت کا سر چشمہ عوام ہے کے نظریہ کے لئے وقف کر دیں اور طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہئے نہ کہ گولی سے۔ شہید بھٹو وہ غیر معمولی لیڈر تھے کہ جن سے ملنے والا معمولی شخص بھی غیر معمولی بن گیا۔ انھوں نے عوام کو جگایا، انھیں امید دلائی اور اپنے پیروکاروں کےلئے مستقبل کے لئے راستے کو روشن کر دیا۔ بھٹو شہید مینارہءروشنی، امیدکی کرن اور متاثر کرنے والی شخصیت تھے اور وہ ملک کی تاریخ میں ہمیشہ قد آور شخصیت رہیں گے۔ متفقہ آئین دے کے انھوں نے ملک کواندرونی خطرات سے تحفظ دیا۔ افواجِ پاکستان کو مظبوط کر کے انھوں نے ملک کو بیرونی خطرات سے تحفظ دیا۔ تاریخ کے صفحات میں وہ ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ آج کے روز ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مذہبی انتہا پسندوں کی سازشیں متحد ہو کر ناکام بنائیں گے جو ہماری ریاست کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کرنا کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ جمہوریت کے لئے خود کو وقف کریں گے اور ان سب لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے جمہوریت کے لئے جلا وطنی اختیار کی، تشدد جھیلا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پےپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو کے مشن کے سامنے حائل کی گئی تمام رکاوٹیں و مشکلات عوام کی مدد سے دور کی جائینگی،شہید بھٹو کا قتل و محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہمیں اپنے مشن سے ہٹا نہ سکیں، تو انتقامی کارروایاں، بھیانک الزامات و سازشیں کیسے روک سکتی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو برسی پر اپنے پیغام مےں انہوںنے کہاکہ ایک جمہوری، مساوات پرمبنی، ترقی پسند، پرامن اور مثالی مسلم مملکت، جہاں شہریوں کو برابری کے بنیاد پر حقوق حاصل ہوں، بھٹو کا فلسفہ تھاآج بھی اسی فلسفہ کی آمریتی، سیاسی شارک مچھلیوں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے انتقامی کارروایوں اور صریحا پروپیگنڈہ کی صورت میں سخت مزاحمت کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کے مشن و نظریہ کی طاقت کا نتیجہ ہے کہ ان کو 38 سال قبل عدالتی قتل کرنے کے باوجود ان کے پیروکاروں میں جرئت و جذبہ آج بھی غیرمتنرلزل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستانی عوام اور دنیا انتظار میں ہے کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل پر نظرثانی کے متعلق صدارتی ریفرنس کی شنوائی کب شروع ہوگی۔ بھٹو ازم پارٹی قیادت و کارکنان کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ بھٹو ازم کیخلاف آمریتوں کے بنائے ہوئے بیانیئے ایک دن دم توڑ دینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv