تازہ تر ین

بھارتی خفیہ ایجنسی کا شرمناک کردار متحدہ ارب امارات میں ”را“ کے جاسوسوں کوسزا

دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں را کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے گلف نیوز اور بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر2016ءکو سزا سنائی گئی سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منیٰ، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازوں کے بارے میں اہم معلومات منتقل کرنے میں ملوث پایا گیا تھا اُسے اکتوبر 2015ءمیں گرفتار کیا گیا جبکہ 14 دسمبر 2015ءکو یو اے ای کی ایک عدالت نے اُسے 10 سال سزا سنائی تھی۔ ابراہیم ”را“ کے ایجنٹوں اجا کمار اور رُدناتھ جوہا کو اہم معلومات دیتا تھا۔ جبکہ بھارتی شہر حیدرآباد کے محمد عظمت اللہ خان جو پورٹ زائد ابوظہبی میں ملازم تھا، کو بھی جاسوسی کے الزام میں 14 جولائی 2014ءکو پکڑا گیا وہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ”را“ کے حکام کو حساس معلومات پہنچاتا تھا۔ وہ دو ہفتے سے زائد پولس تحویل میں رہا۔ بعد ازاں اُسے خاندان کے ساتھ بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv