Author: admin

حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ حکومت ماس ٹرانزٹ منصوبہ تعمیر کرنا چاہتی ہے تو کرے منصوبے کی تعمیر سے تاریخی عمارات کو نقصان نہ پہنچے‘ دوران تعمیر چرچ کی عمارت گرانے کی اجازت نہیں دیں گے‘ ملک میں ہر طرف بداعتمادی کی فضا ہے‘ عدلیہ سمیت کسی ادارے پر اعتماد نہیں کیا جاتا‘ ماضی کو محفوظ رکھنے والی قوموںکا مستقبل محفوظ ہوتا ہے’ جس کو ماس ٹرانزٹ پسند نہیں وہ گاﺅں چلا جائے۔ پیر کو سپریم…

Read More

سرینگر (ویب ڈیسک) جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو گرنیڈ بم برآمد ہونے پر ا یک فوجی کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پرواز کے لئے سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بھارتی فوجی کے سامان سے دو گرنیڈ بم برآمد ہونے پر گرفتار کر کے تفتیش کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران فوجی نے بتایا کہ وہ سامان میں ان بمون کی موجودگی کے حوالے سے لاعلم تھا ۔

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں اپلائیڈ فار اور مشکوک نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے داخلے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانا نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ اس سے سیکیورٹی سے متعلق کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس لئے اس روش کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو پندرہ دنوں کی مہلت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معینہ مدت…

Read More

واہ کینٹ(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15اپریل کو مسلم لیگ (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا۔اپریل کا مہینہ سیاسی اعتبار سے نہایت ہی اہم ہے۔پانامہ پر مخالف فیصلہ آنے پر نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ڈیل کے زریعے مادل ایان علی باہر گئی۔اور ڈیل کے زریعے ہی آصف علی زرداری اور شرجیل میمن پاکستان آئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل کے ھمام…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت نے ملک بھرمیں ریلوے کے نظام کو وسعت دینے کامنصوبہ شروع کر دیا جس کا مقصد تمام علاقوں خصوصاً بلوچستان کو آپس میں ملانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں 2965کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائیں گی جس میں سے 1761کلومیٹر طویل پٹڑیبلوچستان میں بچھائی جائے گی۔منصوبے کے تحت 2617کلومیٹرطویل پٹڑی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے گاجس میں بلوچستان میں 1064کلومیٹرطویل پٹڑی بھی شامل ہے۔حکومت نے بناﺅ،چلاﺅاورحوالے کروکی بنیادپرمختلف سیکشن پرنئی ریلوے پٹڑیاں بچھانے ،ان کی مرمتی اورجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اظہاردلچسپی کی پیشکش کی ہے۔اس منصوبے سے وزیراعظم نوازشریف کے ترقی یافتہ اور معاشی طورپرمضبوط پاکستان کے خواب کو عملی جامہ…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب کرپشن کی گئی ہو تب ہی استثنٰیٰ اور دائرہ کار چیلنج کیا جاتاہے ۔پارٹی فنڈنگ میں کرپشن پر عمران خان پوری قوم کو جواب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز فنڈنگ کیس میں عمران خان کے وکیل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے 2سال سے کیس الیکشن کمیشن میں ہے اور اتنے عرصے بعد آج الیکشن کمیشن کو…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے آئی جی مشتاق سکھیر سمیت تمام اہلکاروں نے زیتون رنگ کی وردی زیب تن کرلی جبکہ کالی وردی کا59 سالہ سفر ختم ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بننے کے کچھ سالوں بعد سے سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ پنجاب پولیس کا یونیفارم تھا۔ 59 سال بعد کالی وردی ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہن لی ۔ سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ کی جگہ زیتون رنگ کی نئی وردی نے لے لی۔ لاہور پولیس کو بیالیس ہزار کے قریب وردیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اہلکار نئی وردی کو زیادہ عمدہ اور آرام دہ…

Read More

شکاگو سٹی(ویب ڈیسک)شکاگو میں پولیس نے 15 سالہ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے اور اس واقعے کو فیس بک پر لائیو نشر کرنے کے الزامات کے تحت چودہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔جنسی حملے کے علاوہ ‘چائلڈ پورنوگرافی’ یا بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور انہیں عام کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے اس لڑکے کا نام کم عمر ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ پانچ سے چھ افراد نے مبینہ طور پر اس لڑکی پر جنسی حملہ کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق فیس بک پر اس مبینہ جنسی حملے کی ویڈیو…

Read More

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، وہیں 10سے12گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،جو جاری رہے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ موسم بھی گرم ہوا، کچھ طلب بھی بڑھ گئی، اسی لیے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا، صرف اپریل میں2 ہزار میگاواٹ کی طلب بڑھی ہے، اوسط درجہ حرارت بھی بڑھا ہے، بجلی چوری بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے مسکن تمام صوبوں میں ہیں، شہروں میں 3 سے4 جبکہ دیہات میں 5گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جن علاقوں…

Read More

سکھر / ڈہرکی (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کھیلنے نہیں عوامی سیاست کرنے والے ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمت سرخرو ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی خدمت کا درس دیا۔ پیپلزپارٹی عوامی و وفاقی پارٹی ہے جو کراچی سے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے سابق صدر بردار نادر اکمل خان لغاری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادر اکمل لغاری سے یرا پرانا تعلق ہے۔ گھوٹکی کے عواام کو فائدہ ہوگا۔ وہ ڈہرکی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرما کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق کل سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ لڑکیوں کا سکول 7:30پر لگے گا اور چھٹی ایک بجے ہو گی۔ لڑکوںکا سکول 7:45پر لگے گا جبکہ چھٹی 1:15پر ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ صبح سات بجے اور سیکنڈ شفٹ دوپہر 12بجکر تیس منٹ پر لگا کرے گی۔ جمعہ کے روز لڑکیوں کو 12بجے اور لڑکوں کو 12:30پر چھٹی ہو گی۔ ص

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں سیوریج کا مین ہول زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 35سالہ شخص جاں بحق‘ 2زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ سے 30سالہ نوجوان کی نعش برآمد۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ جمع کروا کر ورثاءکو اطلاع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ ستلج بلاک کا رہائشی 35سالہ نوید گھر کا سیوریج خراب ہونے کے باعث اسے ٹھیک کر رہا تھا کہ مین ہول میں بھری گیس سے زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ…

Read More