Author: admin

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 40 سال قبل سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کیونکہ اس دن بانی جمہوریت اور پاکستان کو متفقہ آئین…

Read More

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں اور عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے۔گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں…

Read More

لاہور ،بھکر،لودھراں(ویب ڈیسک )پولیس اور رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 64سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، چھ افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ،یہ آپریشن لاہور، بھکر ، لودھراں اور دریا خان سمیت ارد گرد کے علاقوں میں کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال ٹاون پولیس اور رینجرز نے گلشن راوی اور فیصل ٹاون سے42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرچ آپریشن حساس اداروں کی اطلاع پر کیا گیا،جس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق210…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے اپنے ملازمین کو دفاتر کے اندر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور ان حملوں سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن نے یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا جس کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ اقدامات سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کئے گئے،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے…

Read More

ٹورانٹو(ویب ڈیسک )کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا آئیں گی، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ انھیں یہاں کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ان پر حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا، ملالہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون…

Read More

فلوریڈا(ویب ڈیسک ) امریکا کی میامی جیل میں ایک سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستانی شہری الطاف خانانی کو 68 ماہ قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔ میڈیا کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ سزا 29 مارچ کو منظور کی گئی۔اکتوبر 2016 میں ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق مجرم قرار دیے جانے کے بعد الطاف خانانی کی جانب سے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرنے اور جرم کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے انکشاف پر پروسیکیوشن…

Read More

لندن (ویب ڈیسک )ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں بے پناہ مقبول ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نِکی بیلا سے شادی کا ارادہ کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’ریسل مینیا 33‘ میں دی مِز اور مَرائز کے خلاف مِکسڈ ٹیگ ٹیم کا میچ جیتنے کے بعد جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نکی بیلا کو گ±ھٹنوں کے بَل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔نِکی بیلا بھی ’ہاں‘ کہنے کے لیے شاید ایسے ہی کسی موقع کا انتظار کر رہی تھیں اور جب انہیں یہ موقع ملا تو انہوں نے…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک ) نامور ٹی وی فلم اداکارہ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گی۔ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ”ورنہ“ میں ماہرہ خان کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اپنے گانے سے مطمئن اور خوش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو گانے کا بھی شوق تھا جسے وہ اداکاری کی مصروفیات کی وجہ سے پورا نہ کرسکیں۔

Read More

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈز سے اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا۔کوہلی نے کہاکہ دوسرے ممالک کی بانسبت بھارتی کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اے گریڈ والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے سالانہ ملنے چاہئیں جبکہ حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اے گریڈ کرکٹرز کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دی جو سالانہ…

Read More

گیانا(ویب ڈیسک )بلند حوصلہ پاکستان کو ون ڈے سیریز کا مشکل امتحان درپیش ہے تاہم کامیابی سے ورلڈ کپ میں براہ راست شمولیت کی راہ ہموار کرنے کا موقع ملے گا۔ٹوئنٹی20 سیریز میں 3-1 سے سرخرو ہونے والی پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان ون ڈے سیریز میں ہوگا۔ پہلا میچ 7 اپریل کوشروع ہوگا9 اور 11 تاریخ کو دیگر دونوں میچز بھی گیانا میں شیڈول ہیں،صرف مختصر فارمیٹ کیلئے اسکواڈ میں جگہ پانے والے سہیل تنویر اور رومان رئیس کے ساتھ کوئی میچ نہ کھیل پانے والے عثمان شنواری اور محمد نواز بھی واپسی کیلئے رخت سفر باندھ چکے۔ٹی ٹوئٹنیسیریز…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )آئی پی ایل سٹہ مافیا کیلئے سونے کی کان بن گئی، دسویں ایڈیشن کی آمد کے ساتھ ہی جواریوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔آئی پی ایل بھارت کی غیرقانونی سٹہ مارکیٹ کیلئے ہمیشہ سے ہی نفع آور ثابت ہوئی ہے۔ اس بار بھی سٹہ بازوں نے میگا ڈومیسٹک لیگ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ بکیز کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے دوران 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا جوا کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا دسواں ایڈیشن آج( بدھ) سے شروع ہورہا ہے، جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کو فیورٹ قرار دے دیا گیا۔ پولیس…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث…

Read More