Author: admin

برمنگھم: (ویب ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انچاس رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز جیت لی۔ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھارتی کپتان روہت شرما 31، رشبھ پنٹ26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تین سال سے ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی پھر نہ چل سکے، صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جورڈن 4 جبکہ ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے رچرڈ گلیسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو اکہتر رنزکا ہدف ملنے پر میزبان انگلش ٹیم میدان میں آتے ہی لڑکھڑا گئی، سات…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم ’’دھکڑ‘‘ کی ناکامی کی وجہ ’’نیگیٹو پی آر‘‘ کو قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ نیگیٹو پی آر(منفی تعلقات عامہ) کے سبب میری نئی فلم متاثر ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھکڑ کے فلاپ ہونے پر یہ خبریں پھیلیں کہ پروڈیوسر دیپک موکت نے نقصان کے سبب اپنا دفتر فروخت کردیا ہے۔ کنگنا نے اس ضمن میں کہا کہ فلم ساز نے پروجیکٹ میں جتنی رقم لگائی…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے تجارتی مرکز اور دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم اور صدر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بد ترین معاشی بحران کے پیش نظر وزیراعظم وکرما سنگھے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے استعفیٰ دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ سری لنکن پی ایم آفس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم وکرما سنگھے ملک کے معاشی بحران کے حل کے لیے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے مستعفی ہونے پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا میں بدترین…

Read More

بالی: (ویب ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹرمپ دور سے جاری تناؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں آج دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات ہوئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس رواں برس نومبر میں ہوگا۔ اس سے قبل ان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوا جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔ امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھےکے ذاتی گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کے ذاتی گھر میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ذاتی رہائش گاہ پر حملے کے وقت سری لنکن وزیراعظم گھر میں موجود تھے یا نہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل سری لنکن صدر کی معاشی پالیسیوں کے خلاف آج ہزاروں مظاہرین صدارتی محل میں گھس گئے تھے، مظاہرین نے صدارتی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افرادنے حملہ کردیا اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے آفس کےسامنےکیاگیا، ایک خواجہ سرا نےسمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو خواجہ سرا نے حملہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور ویڈیو بنانے لگا بعد ازاں سبز رنگ کی گاڑی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کی رات لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔…

Read More

برن: (ویب ڈیسک) رواں سال کےابتداء میں بلغری نامی زیورات کی کمپنی نے دنیا کی سب سے باریک گھڑی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب گھڑیوں کی کمپنی رچرڈ ملے نے بازی لے جاتے ہوئے ایک گھڑی متعارف کرائی ہے جسے فراری کے اشتراک سے ڈِیزائن کیا گیا ہے۔ RM UP-01 فراری کی موٹائی بلغری کی آکٹرو فِنیسِمو سے 0.05 ملی میٹر کم ہے اور اب اس گھڑی کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی مہین ترین مکینیکل گھڑی ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ صرف 1.75 ملی میٹر موٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیئے۔ سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہا ہوں، اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا، دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور ایا زصادق نے استعفی دے دیا، ایاز صادق نے استعفیٰ ضمنی الیکشن کی وجہ سے دیا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحی کے حوالے سے عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں.وزیراعظم نے واسا حکام کو سخت ہدایت جاری…

Read More

ڈبلن: (ویب ڈیسک) ایک آئرش نگراں ادارے نے حکم جاری کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا یورپی شہریوں کا ڈیٹا امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتی، اس کے بعد ممکنہ طور پر فیس بک اور انسٹاگرام یورپ میں بند کی جاسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر یورپی یونین کے نگراں ادارے اس بات سے متفق ہوگئے تو دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یورپی صارفین کے لیے عدم دستیاب ہوجائیں گے۔ میٹا نے آئرلینڈ کے پرائیویسی ریگولیٹر کی جانب سے دیے جانے والے ایسے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ میٹا کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ، جس…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں جاری صدر مملکت کے خلاف احتجاج میں لیجنڈری جے سوریا، کمار سنگا کارا اور جے وردھنے سمیت سابق کرکٹر بھی شامل ہو گئے۔ سری لنکا میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور اب سابق کرکٹرز بھی حکومت کے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال کیا، ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر راجاپاکسےکو ان کی رہائش گاہ سے پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ سری…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے شمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق سینیٹرسرفراز بگٹی دھماکےمیں محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈز خمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے، ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ رہی ہے، سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آرہے تھے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک آرمی کے دستے کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں 5 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔ شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کے باعث اب تک 17 افراد جاں بحق ہو چکے…

Read More