تازہ تر ین

لاہور میں صفائی آپریشن، 6 ہزار ٹن الائشوں کی گھروں سے ٹرانسفر سٹیشن منتقلی جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں صفائی اپریشن کے تحت 6ہزار ٹن الائشوں کو گھروں سے عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائیٹ پر ٹھکانے لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، 1 ہزار گاڑیاں اور 12سو پک اپس الائشوں کو تھکانے لگانے کے اپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ عید کے پہلے روز تقریبا 18ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر بھر میں 110 کولیکشن پوائنٹ اپریشنل کئے ہیں۔ عید کے پہلے دن 1243 پک اپس، 155 ٹرالیاں، 106 ایکسکویٹر ، 45 لوڈر اور 353 ڈمپرزفعال ہیں۔ 11 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہے۔ سی ای او رافعہ حیدر نے تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv