تازہ تر ین

سرینگر : بھارتی فوج نے حراست کے دوران تشدد کر کے کشمیری نوجوان شہید کر دیا

سرینگر: (ویب ڈیسک) قابض فورسزنے عید کے روز بھی ظلم وستم کا بازار گرم رکھا۔ سرینگر میں حراست کے دوران تشدد کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامعہ مسجد سری نگر کو بھی تالے لگا دئیے۔
مقبوضہ وادی میں عید پر بھی ظلم کی داستان ، بھارتی پولیس نے حراست کے دوران نوجوان کو تشددکرکےشہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو نتی پورہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جس کی شہادت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ ورثاء نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا اورآزادی کے حق میں نعرے بلند کیے۔
دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے جامعہ مسجد سری نگرکی تالہ بندی کر دی۔ مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے عید گاہ جانے سے بھی روک دیا گیا۔ قابض فورسزکی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس نےعید کے موقع پر بھارتی بربریت اورکشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv