تازہ تر ین

پانچ برس کی محنت سے گھر کی ہر شے کی تصویر اتارنے والی فوٹوگرافر

برازیل: (ویب ڈیسک) گیارہویں مرتبہ گھر بدلنے اور طلاق لینے کے بعد برازیلی خاتون فوٹوگرافر نے اپنی ہر شے کی تصویر لینے کا ارادہ کیا۔ پانچ برس کی مسلسل محنت سے انہوں نے کی چین سے لے کر فرنیچر تک ہر شے کی تصویر لی ہے جن کی تعداد 12796 سے زائد ہے۔
انہوں نے اپنے دانتوں کے سانچے سے لے کر ہر لباس کی تصویر بھی لی ہے جو ہمیشہ اس کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ اسے سوشل میڈیا کا الٹ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اکثر افراد اپنی پسندیدہ اشیا کو ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں لیکن بابرا لوائنز نے اپنی کسی شے کو نہ چھوڑا اور سب کی تصاویر لی ہیں۔
باربرا نے کہا کہ عام طور پر لوگ اپنی زندگی کا بہتر حصہ دکھاتے ہیں لیکن میں اپنی ہرشے ظاہر کرنا چاہتی ہوں۔ حال ہی میں فرانس میں ان کی تصاویر کی نمائش بھی منعقد ہوئی ہے۔
لیکن محض اندھا دھند تصاویر لینے کی بجائے باربرا نے ہر شے کو رنگ، مٹیریئل اور استعمال کے لحاظ سے مرتب کیا ہے۔ ان کے 22 فیصد کپڑے سیاہ رنگت ہیں اور 16 فیصد گھریلو اشیا کا رنگ نیلا ہے۔ اس کی 19 فیصد کتابیں اب بھی نہیں پڑھی گئی ہیں اور باتھ روم کی 43 فیصد اشیا پلاسٹک سے بنی ہیں۔
یہاں تک کہ انہوں نے اس کنگھی کی تصویر بھی لی ہے جس سے وہ اپنی بیٹیوں کی جوئیں نکالتی ہیں۔ انداز ہے کہ ان تمام اشیا کی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر کے برابر ہوگی اور بہت سی اشیا فالتو خریدی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی بچی کی ولادت کے وقت ہسپتال میں پہنائی گئی پٹی اب تک ان کے پاس موجود ہے۔
بابرا کے مطابق انہوں نے ہر ہفتے فوٹوگرافی میں 15 گھنٹے صرف کئے تب بھی اس میں پانچ سال کا عرصہ لگا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv