Author: admin

ڈیلاویئر : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے 44 ارب ڈالرز میں کمپنی خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہونے پر اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر انکارپوریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایلون مسک پر منگل کے روز امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ رپورٹس کے مطابق دائر مقدمے میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں کمپنی خریدنے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت نے مارگلہ ہلز میں گالف کورس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے گالف کورس کی غیر قانونی تعمیر پر وزارت دفاع کو انکوائری کا حکم دیا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو فرانزک آڈٹ کرا کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا بھی حکم دیا جبکہ نیشنل پارک کی 8 ہزار 68 ایکڑ اراضی پر فارمز ڈائریکٹوریٹ کا ملکیتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔ فارمز ڈائریکٹوریٹ نے مونال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر کشمیریوں کی اپنی حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارتی جبر کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ جس…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین امریکا سمیت دوست ممالک سے تعلقات عمران خان نے خراب کئے، پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر پلاںنگ احسن اقبال سے امریکہ میں مسلم لیگی عہدیداران نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین امریکہ یورپی یونین اور خلیجی ممالک ہمارے دوست ممالک ہیں عمران خان نے ان سب سے تعلقات خراب کیے ہیں، عمران خان حکومت کی وجہ سے ان ممالک سے سرد مہری پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک اور خستہ حال عمارت گر گئی، لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے کے زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں پیش آیا جہاں 5 منزلہ عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی جب کہ عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔ عمارت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہو گئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور سندھ کے مختلف علاقوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔

Read More

کرک: (ویب ڈیسک) رات سے جاری مون سون کی موسلادار بارش نے تباہی مچا دی، تحصیل تحت نصرتی کے درجنوں علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، چار دیواریاں، دکانیں اور گھر منہدم ہو گئے۔ گھروں اور دکانوں کا سامان بارش کا پانی ساتھ بہا لے گیا، گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث عوام کھلے آسمان تلے آ گئے، بارش سے لاکھوں کا نقصان ہوا، عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر غائب ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب، سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ہری پور، تورغرمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ ملاکنڈ، شانگلہ، سوات، بونیر، زیریں وبالائی دیر، باجوڑ میں بارش بھی مینہ برسنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے، 236 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.55 فیصد رہی۔

Read More

جھنگ: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام وعدہ کریں، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ گوجرہ موڑ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بارش اور حبس کے باوجود کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر خوشی ہوئی، پارٹی کارکنوں کی شرکت اور شہریوں کا جم غفیر نواز شریف سے محبت کی عکاسی ہے، مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 17 جولائی کو ایک مرتبہ پھر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور شیخ رشید کو ’’مسٹر فراڈیے‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشریٰ بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔ رانا ثںاء اللہ نے کہا کہ ہم ’سی پیک‘ بچانے پر لگے ہیں اور مسٹر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ جن سڑکوں کی مرمت کا کام ہونا ہے وہ فوری شروع کریں، چیف سیکریٹری سندھ کو کورنگی کازوے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن شریک ہوئے۔ اجلاس میں بارشوں سے شہر میں پانی کی نکاسی اور انفراسٹرکچر کی مرمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ ٹاور، میمن مسجد، کے ایم سی بلڈنگ کے قریب، کھارادر، وزیر مینشن اور کچھ دیگر…

Read More