تازہ تر ین

برطانیہ کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران انگلینڈ کے متعدد بڑے شہروں میں درجہ 30 سے 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں منگل کے روز درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا تھا جبکہ بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ برطانیہ کے پڑوسی ممالک اسپین اور پرتگال میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو چکا ہے۔
قبل ازیں 25 جولائی 2019 کو برطانیہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میٹ آفس نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ مارک میکارتھی کا کہنا ہے کہ یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی میں اضافہ برطانیہ میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv