لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آسکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا کیونکہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے، حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے، آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو مروا دیا ہے، پی پی مزے کررہی ہے دفاع نہیں کر رہی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں، پاسپورٹ نوازشریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہوگی، شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

