Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں آج رات بادل جم کر برسنے کا امکان ہے، سلسلہ اٹھارہ جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور شہر اور گردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب شاہدرہ میں بارش کے سبب چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی،افسوسناک واقعہ شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت ستر سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی۔ گھر میں بزرگ میاں بیوی اور ان کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مزید 779 افراد وبا کا شکار ہو گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.53 فیصد ریکارڈ کی گئی، ملک بھر میں 182 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Read More

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، اتحادی جماعت کے حکومت سے الگ ہونے پر وزیر اعظم ماریو دراغی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریو دراغی نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھیج دیا، تاہم صدر نے انہیں پارلیمنٹ سے خطاب کرنے اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے استعفیٰ مسترد کردیا۔ ماریو دراغی کی حکومت میں شامل اہم اتحادی جماعت نے عدم اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے باوجود ماریو دراغی نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے ابھی ابھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 18.5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40.54 روپے کم کردی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 230.24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 236 روپے ہوجائے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج رات بارہ بجے کے بعد ڈیزل کی قیمت میں40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ بھی عالمی منڈیوں میں تیل و اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو قوم کو فائدہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہیدکر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کےقریب سے اغوا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کےکزن عمرجاویدکوبھی اغوا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے قوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کرتے تھے، صرف وہ قوم پرواز کر سکتی ہے جو آزاد ہو۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تعداد میں لوگ جلسے میں آ ئے ہیں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی غلامی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل صحافی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین نے سری لنکا سے شعبہ ابلاغ عامہ کی ڈگری حاصل کی اور پھر کسی مقامی چینل میں بحیثیت رپورٹر اپنے فرائض انجام دیے، بعد ازاں وہ بھارت کی اسٹار اداکارہ بنیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے فلم ’’علادین‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہریت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اداکاری سے قبل جیکولین نے ماڈلنگ کی، انہوں نے سری لنکا کی ملکہ…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریسٹورنٹ نے فرائز کے قومی دن پر دنیا کے مہنگے ترین فرینچ فرائز فروخت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 جولائی کو امریکا بھر میں فرینچ فرائز کا قومی دن منایا گیا، اس موقع نیویارک کے سرینڈیپٹی نامی ریسٹورنٹ نے فرائز کی مہنگی ترین ڈش پیش کردی۔ دنیا کے مہنگے فرائز سے تیار کی گئی ڈش کا نام کریما ڈیلا کریمی پومیز فرائز‘ رکھا اور اس ڈش کو 41 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا گیا۔ 200 ڈالرز میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین فرینچ فرائز کی ویڈیو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک بار پھر نظریہ ضرورت دفن کردیا، جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والے بے نقاب ہوگئے، عارف علوی، عمران خان، سابق ڈپٹی سپیکر اور وزیر قانون نے آئین شکنی کی، آئین سے انحراف کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بار بار جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والوں کا ایک اور جھوٹ آشکار ہو گیا، الزام خان کی…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) یوٹیوب صارفین کو جس فیچر کا انتظار تھا بالآخر وہ فیچر ایپلی کیشن کا حصہ بننے جارہا ہے۔ ایپلی کیشن میں کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب ایپ آئی او ایس میں پِکچر اِن پکچر موڈ پر چل سکے گی یعنی صارفین اپنے آئی فون پر دوسرا کام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو بھی دیکھ سکیں گے۔ ایپل کئی سال سے اپنے صارفین کو پِکچر اِن پِکچر موڈ کی سہولت فراہم کرتا آرہا ہے اور اس چیز کو کئی بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ایپس نے بھی قبول کیا ہے۔ اس کے مطابق ویڈیو…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں لڑکی نے خودکشی کرلی۔ فیصل آباد کے علاقہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر گوجرہ کی رہائشی اسماء نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، وہ اپنی بہن کے ساتھ سوساں روڈ پر ہوٹل میں مقیم تھی، متوفیہ اسماء بہن آمنہ کے ہمراہ منگیتر شعیب کو ملنے فیصل آباد آئی، متوفیہ کا اپنے منگیتر سے موبائل فون پر جھگڑا ہوا، اسماء نے دلبرداشتہ ہوکر ہوٹل روم میں دوپٹے سے پھندا لے لیا۔ متوفیہ کی بہن کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس موقع پر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، گلشن حدید، گلزار ہجری، پورٹ قاسم اور اطراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔ ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ ایریا، گلستان جوہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث شہر میں گہرے سیاہ بادل چھانے سے حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے لگائے گئے…

Read More