Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔ سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 24جولائی کو شیڈول ہے جس کے لئے بائیس جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ اہم اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور دیگرسکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہونگے، سیکریٹری محکمہ داخلہ، بلدیات، آئی جی پولیس بھی شرکت کریں گے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں، مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تفصلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ انٹی کرپشن کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی انٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، عدالت نے انٹی کرپشن کو شیخ رشید کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے 27 جولائی کو انٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ زمین کا سودا ہوا ہے، ابھی ادائیگی ہونا باقی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی دس سے پندرہ…

Read More

سرگودھا: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے ہاتھی ونڈ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم، نواز اور شاہد عمران کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے مابین شروع ہونے والا معمولی جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ فائرنگ میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والے افسروں کو قیمت چکانی پڑے گی۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز پہلے دن سے غیر قانونی وزیر اعلیٰ ہے لیکن ہم نے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے تک انہیں وزیراعلیٰ مان لیا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا حمزہ شہباز نے کسی طور پر انتظامی طور پر اثر انداز نہیں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگراں وزیراعلیٰ سے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور معروف تاجر للت مودی نے بالی ووڈ اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی تاجر ان دنوں مالدیپ میں اپنی نئی ہمسفر کیساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور وہ ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ 1994 میں ملکہ حسن کا عالمی مقابلہ جیتنے والی سشمیتا سین ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی چیئرمین و نامور تاجر للت…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے دارالامان سےفرار ہونے والی تین خواتین میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقعہ دارالامان سے فرار ہونے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ خواتین کوعالمو چوک کےقریب ایک مکان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مکان میں دارالامان سے مفرور خواتین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ گرفتار خواتین سے تفتیش اور فرار ہونے والی تیسری لڑکی کی تلاش جاری ہے۔ فرار ہونے والی خواتین کےخلاف مقدمہ بروری تھانے میں درج کیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں، کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور قائم مقام چیئرمین نادرا خالد لطیف سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسانی اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں بلیک میلنگ اور شہریوں کو ہراساں اور ان کی کردار کشی سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12 بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا…

Read More

شنگھائی: (ویب ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تیمور نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین میں ہونے والی مشق میں پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چینی بحریہ کے بحری و ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کے ہمراہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق سی گارڈینز 2022 کا مقصد مختلف قسم کے سمندری خطرات کے خلاف پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا مزید فروغ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری…

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچے۔ صدر کے استعفیٰ کی خبر سن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔ راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھیجا۔ راجا پاکسے صدارتی محل میں مظاہرین کے حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے گرفتاری…

Read More