Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جو یکم اگست کو پھر بڑھا دی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں۔ پیٹرول پر 100 روپے بڑھا کر 18 روپے کم کر دیئے اور ڈیزل پر 130 روپے بڑھا کر اب 40 روپے کم کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں. امریکی میڈیا کےمطابق ایوانا کی موت نیویار ک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ایمرجنسی سروس کو ایوانا کے دل کے دورے کی اطلاع مقامی وقت کےمطابق دن ساڑھے بارہ بجے دی گئی۔ ریسکیو ٹیم جب ایوانا کےگھر پہنچی تو ان کی موت ہو چکی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایوانا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد 17 جولائی کو پاکستان پہنچے گا۔ چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہوں گے، وفد کراچی،لاہور، ملتان اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کے مختلف شیڈول پر تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی 20 میچز اور بعد میں 3…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کردیا۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔ واضح رہے کہ بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے حلقے پی پی 167 میں لیگی امیدوار کے مرکزی دفتر پر حملے میں نذیر چوہان نے کئی کارکن زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ لاہور کےحلقے پی پی 167 میں لیگی امیدوار کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا گیا۔ نذیر چوہان نے الزام لگایا ہے کہ حملہ پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے کرایا۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ حملے میں مسلم لیگ ن کے کئی کارکن زخمی ہوئے۔

Read More

گال: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ واضح رہے پاکستان…

Read More

گال: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ سکواڈ سخت سکیورٹی میں کولمبو سے گال پہنچ گیا، شاہینوں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ شاہینوں کے گال پہنچنے پر روایتی رقص پیش کیا گیا جس نے سب کو گرویدہ کر لیا، آئی لینڈرز میں سیاسی کشیدگی کے باوجود کھلاڑی مطمئن ہیں، سیریز کے معمول کے مطابق انعقاد کا امکان روشن ہے لیکن پھر بھی پاک لنکن سفارتی اور بورڈ حکام رابطے میں ہیں۔ کھلاڑی ایک روزہ آرام کے بعد آج سے پریکٹس شروع کریں گے، شاہین نیٹ سیشن اور فزیکل ٹریننگ میں اِن ایکشن ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کی تکلیف سہتے عوام کو تھوڑا ریلیف دے دیا، پٹرول اٹھارہ روپے پچاس پیسے سستا، دو سو تیس روپے چوبیس پیسے لٹر ملےگا، ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ چالیس روپے چون پیسے کمی کے ساتھ دو سو چھتیس روپے لٹر مقرر کر دیئے گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 40 روپے سے زائد سستی ہوئیں، پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوگئی، ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو بھی معاشی بہتری کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا کوبیک وقت تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے، دنیا کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور جنگی تنازع کا سامنا کررہی ہے، موجودہ بحرانوں نے پاکستان پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں غربت میں پھر اضافہ ہورہا ہے، ترقی پذیر ممالک کو اقتصادی بحران سے بچانے کے لیے قرضے دیے جانے چاہئیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم قتل کیس کا مرکزی ملزم ابوالحسن بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم عامل ہے اور مغلپورہ میں آستانہ بنا رکھا تھا۔ لاہور ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم کے کیس میں اہم پیش رفت، ملزم مقتول بچے کی 13 سالہ بہن منیبہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچوں کا والد عرفان ملزم کا مرید ہے اور عید کے بعد بچی سے شادی کروانے کا وعدہ کر چکا تھا۔ ملزم نے عرفان کے دو بیٹوں کامران اور رضوان کو ڈیفنس میں…

Read More