Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کوئی نئی بات نہیں، کسی شخص کو غیر قانونی طور پر یہاں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے، غیر قانونی رہائشیوں کو ہم قانونی طور پر ٹریٹ کرتے ہیں لیکن نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ قانون ہاتھ میں لے لیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج…

Read More

جتوئی: (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے مرکزی امیر مولانا سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔ تحریک لبیک کے مرکزی امیرمولانا سعد حسین رضوی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں کہیں اور ہے عوام پی پی 272 اور273 میں ٹی ایل پی کو کامیاب کرکےحق کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی حلقے کوخالی نہیں چھوڑا ہرجگہ سے ہمارے امیدوار ہیں اور انشااللہ جنرل الیکشن میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ سعد رضوی نے کہا کہ لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نام نہاد سازشی بیانیے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے نعرہ چاہئے تھا، اس لئے امریکی سازش کا بیانیہ رچایا گیا۔ بزرگ سیاستدان اسفند یار ولی خان نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی ا سپیکر اورسابق وزیرقانون کو آئین شکن قرار دے دیا، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کے تقدس کیلئے اب پارلیمنٹ کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اے این…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے لکھا کہ ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے اپنے انسٹا پیغام میں مزید لکھا کہ شکر الحمدللہ میں اور میرے ساتھ گاڑی میں سوار سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف لاہور ڈسٹرکٹ زبیر خان نیازی، چودھری ضیا اور نواز محفوظ رہے، گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے فی کس 10 لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مشترکہ سروے کے بعد حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو وفاقی حکومت 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرے گی، نقصانات کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین سے اظہار…

Read More

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات پر ہمیشہ کے لیے ایران کے رد عمل کا انتظار نہیں کریں گے۔ دوسری جانب مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لاپڈ کا کہنا تھا کہ ایران کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے معلوم ہو کہ دنیا طاقت کا استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےعرب ممالک سے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہوا ہے، ایران کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی…

Read More

جھنگ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جھنگ میں بڑا دھچکا لگ گیا، مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد پر پی پی 125 فیصل حیات جبوانہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایوان بالا (سینیٹ) میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ سینیٹ میں قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے جمع کرائی ہے۔ سینیٹ میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔…

Read More

کلرسیداں: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست اور سازش والے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا ہے، تاریخ میں پہلا سیاست دان ہے جو جھوٹا اور آئین شکن بھی ہے، سپریم کورٹ کے جج نے کہا یہ آئین توڑنے کا مرتکب ہوا، ان کو ایسی سزا ملنے چاہیے تاکہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو، آئین پاکستان کو پاؤں تلے روندنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوچکے، اب…

Read More

ڈی جی خان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر بڑی تکلیف ہوئی، سپریم کورٹ نے کہا مراسلے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، بڑے ادب سے ہمیشہ عدلیہ سے مخاطب ہوتا ہوں، میری تحریک کا نام ہی انصاف لانا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت دینے پر ڈیرہ غازی خان والوں کا شکر گزار ہوں، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، عثمان بزدار…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں ڈنمارک کے جونس وینگیگارڈ نے کامیابی سمیٹ لی۔ سائیکلنگ سیزن کے سب سے بڑے ایونٹ ’’ٹور ڈی فرانس‘‘ کا گیارہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، پہاڑی سلسلے کے ایک سو باون کلومیٹر پر مشتمل فاصلے کو طے کرنے میں سب کو خوب جان لڑانا پڑی۔ جیت کے جذبے سے سرشار سائیکل سوار پرجوش نظر آئے، ڈینش رائیڈر جونس وینگیگارڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سڑک کنارے کھڑے پرستاروں نے شاندار کارکردگی اور کامیابی پر دل کھول کر داد دی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے لاہور کے 4 حلقوں سمیت بھکر اور ملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق یہ تمام حلقے انتہائی حساس ہیں اس لئے سکیورٹی میں رینجرز کو ڈالا گیا ہے، پاک فوج کو 4 حساس حلقوں میں تعینات کرنے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، بھکر اور لاہور کے حلقے انتہائی حساس ہیں، تمام انتخابی حلقوں میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہو گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد…

Read More