تازہ تر ین

کوئٹہ: پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کو دہشتگردوں نے اغوا کے بعد شہیدکردیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہیدکر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کےقریب سے اغوا کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کےکزن عمرجاویدکوبھی اغوا کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کےجوانوں اور ہیلی کاپٹرز نےحصہ لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv