تازہ تر ین

وزیراعظم کے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد مفتاح اسماعیل کی ٹوئٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے ابھی ابھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 18.5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40.54 روپے کم کردی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 230.24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 236 روپے ہوجائے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 196.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 37.71 روپے کمی کے بعد 191.44 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
اس ٹوئٹ کے ساتھ مفتاح اسماعیل نے ایک چارٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں عمران خان کے دور حکومت، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے وقت اور اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا گراف پیش گیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv