تازہ تر ین

یہ کوشش کررہے ہیں ہمیں غدار ثابت کیا جائے، اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے، عمران خان

ملتان: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے قوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کرتے تھے، صرف وہ قوم پرواز کر سکتی ہے جو آزاد ہو۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تعداد میں لوگ جلسے میں آ ئے ہیں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی غلامی میں چلے گئے ہیں، پاکستان اس لیے بنا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں ایک عظیم قوم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلام قوم کبھی کام نہیں کرسکتی، قائد اعظم نے کہا تھا ہم ہندوؤں کی غلامی قبول نہیں کریں گے، زرداری اور نوازشریف کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے گئے ان کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرجعفراورمیر صادق نے منتخب حکومت گرا کرچوروں کومسلط کیا، شہباز شریف امپورٹڈ وزیراعظم ہے، کیا یہ ملک اس لیے آزاد ہوا تھا کہ ہم آج پوری دنیا میں ذلیل ہوں، یہ امریکہ کے نوکر ہیں، ہمارے اوپر چوروں کو بٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستانی ریڈیو آکاش وانی بن چکی ہیں، آپ کے ٹیکس کے پیسے سے چوری کرکے یہ اپنی جیبیں بھرتے ہیں، ملک پر جن کو بٹھایا گیا ہے وہ امریکہ کے غلام ہیں، جب چوراقتدارمیں آجائیں تو امید نہ رکھیں کہ قوم ترقی کرے گی، انہوں نے لندن کے مہنگےعلاقے میں 4 فلیٹس خریدے، سلمان شہبازنے 2012 میں کہا تھا کہ فلیٹس کے شواہد سامنےلائیں، ہمارے 2 خاندان 32 سال سے اس ملک سے پیسہ چوری کر رہے ہیں، جب یہ اقتدار میں نہیں تھے تو یہ اپنی فوج کو برا بھلا کہتے تھے، ہم کبھی بھی اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے۔
سابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت ہر صوبے میں ہے، شہبازشریف آیا تو بھارت نے خوشی منائی، ان سب لوگوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جنہوں نے ہمارے نبیﷺ کی بے حرمتی کی، انہوں نے پوری کوشش کی کہ ہماری جماعت میں پھوٹ پڑے، جب بھی ملک پر مشکل آتی ہے یہ لوگ باہر بھاگ جاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کو خط بھیجا ہے، یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں غدار ثابت کیا جائے، امریکہ کا کیا کام تھا کہ ہمارے سیاست دانوں سے عدم اعتماد کا پوچھے، 17 جولائی کو ان لوٹوں کوہرانا ہے، اکنامک سروے کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں کی، سب سے زیادہ دھاندلی خواتین کی پولنگ اسٹیشن پر ہوتی ہے، اس کو الیکشن نہیں سمجھنا یہ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv