Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا کی قدر 901 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 13 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کمی کے بعد 1714 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے اور جسٹس مظہرعالم کے نوٹ کے بعد پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم، صدر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی۔…

Read More

چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پر انہیں آج سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ خیال رہے کہ دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو گلوکار بتا کر باہر بھیجتے تھے اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔ پولیس نے چند سال پہلے ہی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ڈاون ہو گئی ہے جس کے باعث صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین اپنے اکاؤنٹس لاگ ان کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ نہ کوئی ٹویٹ کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی پوسٹ دیکھ سکتے۔ انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ڈاون ڈیڈیکٹر پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد نے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کا بتایا ہے۔ یاد رہے کہ آخری بار ٹوئٹر کو اس سال کے اوائل میں اس طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد اب صدر مملکت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کا اسپیکر رولنگ پر فیصلہ قوموں کی سمت کا تعین کرنے جیسا ہے، یہ فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، ایسا عمل خیانت کے مترادف ہے یہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں تعین کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے اندر جو اختلافی نوٹ بہت اہم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانون توڑنے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے، چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی، یہ پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔ سندھ حکومت کے مطابق یہ اہم پیش رفت وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات میں ہوئی۔ اس ملاقات میں سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ افسران میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حواس باختہ ہو چکے اور افسران کو دھمکا رہے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے مظفر گڑھ جلسہ میں چیف سیکریٹری، آئی جی اور پنجاب کے افسران کو دھمکیاں دینے پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پنجاب کے افسران کو دھمکیاں دینے کی پر زور مذمت کرتا ہوں، کسی بھی انتظامی یا پولیس افسر اور اہلکار کو دھمکانا قانون کے مطابق جرم ہے۔ عطا اللہ تارڑ…

Read More

مالے: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے مالدیپ سے سنگاپور روانہ ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل سری لنکن صدر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو اب تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کیلئے محمد عامر کو راولا کوٹ ہاکس کا آئیکون پلئیر منتخب کرلیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راولاکوٹ ہاکس نے اپنے مداحوں کیلئے آئیکون پلئیر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ محمد عامر پاکستان کی جانب سے پچاس ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی20 فارمیٹ میں 219 میچز کھیل 248 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، فاسٹ بولر انٹرنیشنل اور ٹی20 لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب محمد عامر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ ایک سال سے تمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، مجھے لگتا ہے انہیں آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہونا چاہیے تھا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان اب خطرناک حریف کے طور پر سامنے آیا ہے، بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کو ہرایا ہے جبکہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ تنازعات کے بارے میں کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ شو میں موجود ایک مداح نے اداکارہ میرا سے صبا قمر کے ساتھ ان کی دوستی کے بارے میں سوال کیا جس پر اداکارہ نے نے انکشاف کیا کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یا پھر کسی پراجیکٹ میں نظر آؤں۔ میرا نے بتایا کہ انتظامیہ کے لوگ جو…

Read More

براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیلین ماڈل نے پہلے معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین جیسای دکھائی دینے کیلئے 40 سے زائد سرجریز کروائی تاہم خوشی محسوس نہ کرنے پر واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے کیلئے سرجریز کروا رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ برازیلین ماڈل جینیفر پامپلونا نے گزشتہ 12 سال میں کارڈیشین کی طرح بننے کے لیے تقریباً 40 کاسمیٹک سرجریاں کروائیں لیکن جب وہ کم کارڈیشین جیسی دکھائی دینے لگیں تو انہیں احساس ہوا کہ ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں رہی۔ ماڈل کو احساس ہوا کہ اس کی اصلی پہچان اپنی شخصیت ہونی چاہیے…

Read More