Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور سندھ بھر میں آج سے 12 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے دوران بچے، بزرگ اور صحافیوں کو استثنٰی حاصل ہو گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین ہونے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی اور اخلاقیات کا مخصوص درس قابل مذمت ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا، اس کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا، جو چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے، ان کا خیال تھا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچل دے گا۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی، انٹربینک میں ڈالر2 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا۔ قیمت 224 روپے کی سطح پر آگئی ، ڈالر تین روز کے دوران اپنی بلند ترین قیمت سے تقریبا 15 روپے نیچے آچکا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں اسپرنٹر شجر عباس نے دو سو میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس 200 میٹر کی ہیٹ ٹو میں شریک تھے۔ شجر نے مقررہ فاصلہ 21.12 سیکنڈز میں طے کر کے گزشتہ برس کے ورلڈ انڈر 20 ایتھلیٹکس چیمپئن نائیجیرین اوڈی اونوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائنل تک رسائی کے لیے ریس آج رات 11 بجے ہو گی۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، شہر کے نصف علاقوں میں کم پریشر جبکہ نواحی علاقوں میں سوئی گیس مکمل دستیاب نہیں، گھروں میں خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل بڑھ گئے، اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں کم پریشر سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ شہر کے علاقے کریم پورہ ،رام پورہ، اشرف روڈ ،اشرفیہ کالونی، فقیر آباد، افغان کالونی، ہشتنگری، گلبہار اور وزیر باغ میں گیس صرف چند گھنٹوں…

Read More

کابل : (ویب ڈیسک) افغانستان میں کوریج کے لئے گئے پاکستانی صحافی انس ملک سے رابطہ ہوگیا۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ انس ملک سے فون پربات ہوئی ہے، وہ کابل میں موجود ہیں۔ انس ملک کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں، دفتر خارجہ نے صحافی کی گمشدگی پرافغان حکام سے رابطہ کیا تھا۔ انس ملک گزشتہ روز کابل میں ہوٹل سے باہر گئے لیکن واپس نہیں لوٹے، وہ 2 روز قبل افغانستان پہنچے تھے، انس ملک بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) یوم استحصال پراسلام آباد کی فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، بھارت کے مقبوضہ وادی میں 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدام کےخلاف وزارت خارجہ سے پارلیمنٹ ہائوس تک ریلی نکالی گئی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف مشیرامورکشمیرقمرزمان کائرہ اورسیکرٹری خارجہ نے ریلی میں شرکت کی، ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ بدلے جانے کے 3 برس مکمل ہونے پر ملک بھرمیں یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے پارلیمنٹ تک مرکزی ریلی نکالی گئی۔…

Read More

کمبوڈیا : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا میں جاری ARF کے وزارتی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے اعلی نمائندہ جوزف بوریل سے ملاقات۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ نمائندے نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ تبادلوں اور باہمی فائدہ مند تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت پر جی ایس پی پلس کے اثرات کو بھی سراہا اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے یورپی یونین کی حمایت کرتے ہوئے پولیٹیکل ڈائیلاگ کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کشمریوں کی منصفانہ جدوجہد حق خود ارادیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا. صدر مملکت نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس سے اب تک بھارتی دہشت گردی میں چھ سو پچاس سے زائد کشمیری ماروائے عدالت قتل ہو چکے ہیں مگر قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑ نہیں سکی، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے خلاف…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد نبویﷺ کی حرمت پامال کرنے والے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال، تین کو 8،8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ سعودی عدالت نے ملزمان کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ ملزمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے تھے۔ اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مِل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا، کشمیریوں کی تحریکِ حقِ خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی ہر ممکن اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔ وزیر خارجہ نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا دینے اور بھارتی حکومت کی ایما پر جیل میں…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) پانچ اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن کہلاتا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کرنے کے 3 برس مکمل ہوگئے، وادی میں آج یوم سیاہ اور ہڑتال کی جائے گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مظفر آباد سمیت آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ایک منٹ کی خاموشی اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔…

Read More