تازہ تر ین

پشاورمیں کم گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات عام، خواتین شدید پریشانی میں مبتلا

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، شہر کے نصف علاقوں میں کم پریشر جبکہ نواحی علاقوں میں سوئی گیس مکمل دستیاب نہیں، گھروں میں خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل بڑھ گئے، اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں کم پریشر سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ شہر کے علاقے کریم پورہ ،رام پورہ، اشرف روڈ ،اشرفیہ کالونی، فقیر آباد، افغان کالونی، ہشتنگری، گلبہار اور وزیر باغ میں گیس صرف چند گھنٹوں کے لیے ہی دستیاب ہوتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی سے مسائل کا سامنا ہے۔
شہرکے نواحی اورمضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کی برائے نام دستیابی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv