تازہ تر ین

مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال، 3 پاکستانیوں کو 10 سال،3 کو 8 سال قید کی سزا

ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد نبویﷺ کی حرمت پامال کرنے والے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال، تین کو 8،8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
سعودی عدالت نے ملزمان کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ ملزمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے تھے۔
اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv