Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر،پاکستان کے قومی ترانہ کی از سر نو ریکارڈنگ کیلئے قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی 14اگست2022کو حکومت پاکستان کی جانب سے اس کی باضابطہ ریلیز کی منتظر ہے۔ یہ کمیٹی جون2021میں تشکیل دی گئی اور اپریل 2022میں موجودہ حکومت کی جانب سے مزید دیئے گئے اختیارات کے تحت،اسٹیئرنگ کمیٹی نے قومی ترانہ کی از سر نو ریکارڈنگ کی کوشش کی ہے،جو کہ اصل الفاظ کے تقدس اور موسیقی کی ساخت کو یقینی بناتے ہوئے آواز وں اور اظہار میں تازہ ترین شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ احمد غلام علی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کے رکن نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ میں ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے معاملے پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈووکیٹ اختر حسین نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ایڈووکیٹ اختر حسین نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم لازمی ہیں اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں کمیٹی 4 ہفتے میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کرے۔ انہوں نے لکھا کہ 28 جولائی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ اور منٹس پبلک نہیں کیے جانے چاہیے تھے اور جوڈیشل کمیشن…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور وحشیانہ مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پاک فوج کی جانب سے شہدائے کشمیر کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ آج دنیا بھر…

Read More

بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کلب کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔ شراب کے نشے میں دھت اور…

Read More

چین : (ویب ڈیسک) تائیوان کا دورہ، چین نے امریکی اسپیکر پیلوسی پر پابندیاں عائد کردیں۔ یاد رہے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا چین کا موقع ہے کہ یہ دورہ چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی گئی ہے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ یاد رہے چین نے نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی تائیوان پر راکٹ داغے تھے،…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ پاک فضائیہ نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، تحریک قائد ایوان سینیٹ و وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر پانچ اگست کو ایک غیر آئینی کام کیا، انڈیا نے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا ۔۔کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی، اور اس معاملے پر عالمی فورمز سے رجوع کیا، کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔ واضح رہے کہ بھارت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اور بڑی کاوش کرتے ہوئے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اپیل کی کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی غاصب حکومت کے خلاف ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں میں وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کے علاوہ وزارت خارجہ حکام اور عملے سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھارت کے خلاف شدیداحتجاج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات روکنے کا حکم دے دیا۔ مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کے لیے چودھری شجاعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے لاہور میں 10 اگست کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں تاہم اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک درخواست اور ایک خط آیا تھا جنہیں ہم ایک ساتھ سن لیتے ہیں۔ ق لیگ کے وکیل نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابات خود احتساب کا ایک ذریعہ ہیں، انتخابات ایک سیاسی احتساب ہوتا ہے جہاں ووٹر اپنے نمائندوں کا احتساب کرتا ہے، کیس کا فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے، نیب قانون میں بہت ساری ترامیم کی گئیں، نیب قانون میں کی گئی ترامیم اچھی بھی ہے۔ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی منصوبہ ناکام ہونے پر مجاز افسران گرفتار ہوجاتے تھے، گرفتاریاں ہوتی رہیں تو کونسا افسر ملک کیلئے کوئی فیصلہ کرے گا، نیب ترامیم کے بعد فیصلہ سازی…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے ویکسین اور علاج کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔ امریکہ میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی اور صرف نیویارک میں منکی پاکس کے ایک چوتھائی کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال دنیا بھر میں منکی پاکس کے 26 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ ماہرین…

Read More