Author: admin

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر کو صوبے کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں کے پی حکومت سے تعاون اور اشتراک پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن پاکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی۔ شجر عباس سو میٹر ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔شجر اس سے پہلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پچیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں کسی پاکستانی نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سینیٹ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل آسانی سے منظور کروالیا۔ نیب دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ احتساب کا عمل ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، اس بل میں 50 کروڑ سے کم کسی نے بدعنوانیاں کی ہیں ان کو بری کردیں۔ انہوں نے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم پر بول پڑی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا پر ڈارلنگ فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلم مردوں کے خلاف بنائی گئی ہے۔ بائیکاٹ ٹرینڈ کا پرچار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈارلنگ میں مردوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے لہذا یہ فلم کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔ عالیہ بھٹ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں…

Read More

ٹورونٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کی سالانہ تنخواہ 78 ہزار ڈالر دی جائے گی۔ اس طرح گھر بیٹھے منہ میٹھا کرتے رہیں اور ساتھ میں کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ بھی پائیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ بس آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔ ٹافی ساز مشہور کمپنی کینڈی فن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کےخلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6 ،15 اور17 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق سندھ کے صدر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب…

Read More

پاکپتن: (ویب ڈیسک) عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر آنے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ کے نتیجے میں 10 زائرین زخمی ہوگئے، 2 کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا دیا گیا۔ حادثے کا واقعہ پاکپتن ساہیوال روڑ پر ناتھا پل کے قریب پیش آیا جہاں عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر آنے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ کے باعث 10 زائرین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) افغان امن کے لیے امریکی سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امکان ہے طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو۔ امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر) کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز ایمن الظواہری کو امریکا کی…

Read More

برمنگھم : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو اہم میچ میں ہرا کر اور بھارت نے بارباڈوس کی ویمن ٹیم کو ہرا کر کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 28 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی ویمن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پی ٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے مالک نے سات سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اپنے کام کی جگہ پر تاخیر سے پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ کو Reddit پر اینٹی ورک فورم پر شیئر کیا گیا ہے جہاں صارف نے انکشاف کیا کہ ملازم کو اس کمپنی میں کام کرنے والے سات سال سے زیادہ عرصے میں "پہلی بار” دیر ہوئی۔ صارف کے مطابق انہیں صرف 20 منٹ تاخیر سے پہنچنے پر نکال دیا گیا، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔ صارف…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہوئی ہے اور نئے بھاؤ ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں…

Read More