Author: saqib

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ مطابق سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری…

Read More

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ دوران سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ اور حسن و حسین نواز کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور…

Read More

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلبی پر ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، محکمے کے افسران کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔ ڈونلڈ لو کے بطور واحد گواہ کانگریس کے سامنے پیشی کے معاملے پرمیتھیوملرنے کہا کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے پیش ہوتے رہتے ہیں۔ ہم اس بات کواپنی ذمہ داریوں کا اہم…

Read More

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنگی مشقوں میں شرکت کی اور نیا تیارکردہ ٹینک چلایا۔ غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کم جون انگ نے نئے قسم کے جنگی ٹینک کی کارکردگی کے مظاہرے کو زبردست اور انتہائی اطمینان بخش قرار دیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنگی مشق کے دوران ٹینک چلایا اور فوجی تیاری کا مشاہدہ کیا۔ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکا فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے جنگی مشقیں منعقد کیں۔ شمالی کوریا اس طرح کی فوجی مشقوں کو جنگی…

Read More

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرامے دیکھ کر اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں لہٰذا آپ ڈراموں کو ڈرامہ ہی سمجھ کر دیکھیں۔ حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے اپنے دونوں بیٹوں اور بہو کے ہمراہ معروف میزبان ندا یاسر کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔ دورانِ شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا کیونکہ ایسا وہی خواتین کرتی ہیں جو فارغ ہوتی…

Read More

آج روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ اس صدارتی انتخاب کے حوالے سے کسی کو حیرت انگیز نتائج کی توقع نہیں۔ صدر ولادیمیر پوٹن کے مزید 6 سال کے لیے صدر منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔ روس کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے دنیا بھر میں یہ تاثر پایا جارہا ہے کہ صدر پوٹن نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھ کر کسی بھی سیاسی حریف کی فتح کے تمام امکانات ختم کردیے ہیں۔ صدر پوٹن نے میڈیا اور سول سوسائٹی گروپس کو کنٹرول کر رکھا ہے۔ روس میں انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والی…

Read More

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ شیر افضل کو 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے…

Read More

لیبیا سے روانہ ہونے والی غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی بحیرہ روم میں یورپ کے ساحلوں سے دور غرقاب ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ کشتی ایک ہفتے قبل لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور تین روز پہلے اس کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے بعد وہ بے یار و مددگار سمندر میں ڈول رہی تھی۔ بحر روم میں غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرینین کا کہنا ہے کہ کشتی ممکنہ طور پر مالٹا یا اٹلی جا رہی…

Read More

امریکی سینیٹ کے قائدِ ایوان اور امریکا کے بلند ترین اعلیٰ ترین یہودی سیاست دان چِک شُومر نے اسرائیل سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں چَک شومر نے کہا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو اہمیت نہیں دے رہی۔ یہ حکومت اسرائیل کی ضرورت کے مطابق نہیں۔ چَک شومر کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور نراجیت پھیلنے کی صورت میں اسرائیل اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرزِ فکر و عمل سے مکمل…

Read More

امریکا اور چین کے درمیان ایک بڑے سودے کے حوالے سے اختلافات ابھرتے ہیں۔ ایک بڑے صنعتی ادارے کو جاپان کے ہاتھ بیچنے پر شدید ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ یو ایس اسٹیل کو جاپان کے ادارے نپون اسٹیل کے ہاتھ فروخت کیے جانے کے خلاف ہیں کیونکہ یہ سودا امریکا کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ کھڑا کردے گا۔ جاپان میں فولاد تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے نپون اسٹیل نے گزشتہ دسمبر میں یو ایس اسٹیل کو 15 ارب ڈالر میں خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ یو اسٹیل…

Read More

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے قائم کردہ ادارے اسپیس ایکس نے ایک بڑا اسٹارشپ راکٹ کامیابی سے لانچ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اسپیس ایکس نے جو دو مشن لانچ کیے تھے ان سے تازہ ترین تجربہ زیادہ کامیاب دکھائی دے رہا ہے۔ اسپیس ایکس نے بڑا اسٹارشپ راکٹ امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع اپنے مرکز سے لانچ کیا۔ دو مراحل پر مشتمل راکٹ مقررہ فاصلے تک پہنچنے کے بعد کامیابی سے الگ ہوا اور خلا میں داخل ہوا۔ اسپیس ایکس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جب یہ راکٹ دوبارہ زمین کے مدار…

Read More

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو نجی ٹی وی چینلز پر ٹاک شوزکرنے والے 5 اینکرز کے پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے بعض ٹی وی چینلز اور اینکرز کے پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کور کمیٹی نے 5 اینکرز کی فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو پابند کیا…

Read More

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے نیول ہیڈ کوار ٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، گزشتہ روز بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ آج انھوں نے نیول چیف سے ملاقات کی جب کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے سے…

Read More