تازہ تر ین

شمالی کوریا کے سربراہ کی جنگی مشق میں شرکت، ٹینک چلایا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنگی مشقوں میں شرکت کی اور نیا تیارکردہ ٹینک چلایا۔

غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کم جون انگ نے نئے قسم کے جنگی ٹینک کی کارکردگی کے مظاہرے کو زبردست اور انتہائی اطمینان بخش قرار دیا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنگی مشق کے دوران ٹینک چلایا اور فوجی تیاری کا مشاہدہ کیا۔ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکا فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے جنگی مشقیں منعقد کیں۔
شمالی کوریا اس طرح کی فوجی مشقوں کو جنگی مشقیں قرار دیتا ہےاور ان کی مذمت کرتا رہا ہے جب کہ جنوبی کوریا نے مشقوں کو مکمل طور پر دفاعی قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصویر میں کم جونگ ان کو ٹینک کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ گزشتہ ہفتے کورین پیپلز آرمی کی آرٹلری فائرنگ کی مشق میں بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv