تازہ تر ین

لیبیا اور یورپ کے درمیان تین روز سے سمندر میں بے یار و مددگار کشتی ڈوب گئی، 60 ہلاکتوں کا خدشہ

لیبیا سے روانہ ہونے والی غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی بحیرہ روم میں یورپ کے ساحلوں سے دور غرقاب ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

کشتی ایک ہفتے قبل لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور تین روز پہلے اس کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے بعد وہ بے یار و مددگار سمندر میں ڈول رہی تھی۔

بحر روم میں غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرینین کا کہنا ہے کہ کشتی ممکنہ طور پر مالٹا یا اٹلی جا رہی تھی۔

ایس او ایس میں اطالوی کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر 25 افراد کو بچایا ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کی ذریعے سسلی پہنچا دیا گیا ان کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔

ایس او ایس نے دیگر دو کشتیوں سے 113 افراد کو بچا لیا ہے۔

تنظیم کے مطابق کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے 60 افراد میں خواتین اور کم از کم ایک بچہ شامل ہے یہ لوگ تین روز سے پانی اور خوراک کے بغیر سمندر پر بے یار و مددگار تھے انہیں ایس او ایس کے ایک بحری جہاز میں دیکھا لیکن ربڑ کی کشتی ڈوب گئی۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مرنے والے تارکین وطن کا تعلق کس ملک سے تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv